Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 126 (So close – and yet so far)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
621. بہت قریب – لیکن پھر بھی بہت دور
آدمی: ’’کاش میرے پاس یہ ہوتا، یہ جو بھی چیز ہے۔ میرے پاس کمی ہے کسی چیز کی۔ مَیں دنیا میں کیسے اِسے حاصل کر سکتا ہوں؟‘‘
امیر نوجوان حاکم کی زندگی میں کسی چیز کی کمی تھی۔ کسی نے بھی اِس پر غور نہ کیا۔ وہ کامیاب تھا، خوبصورت اور بہت، بہت امیر تھا۔
لیکن کسی چیز کی کمی تھی۔ وہ بھی یہ جانتا تھا۔ کیا یہ وہ چیز ہو سکتی ہے جس کی کمی آپ کی زندگی میں بھی ہے؟ وہ اِس کی وجہ سے بہت بے چین تھا۔ وہ اِسے کیسے حاصل کر سکتا تھا؟ یسوع کو اِس کا جواب معلوم ہونا چاہیے۔
آدمی: ’’اے اچھے اُستاد، مجھے ہمیشہ کی زندگی کے لیے کیا کرنا ہوگا؟‘‘
یہ وہ چیز تھی جس کی کمی تھی۔ ہمیشہ کی زندگی جو یسوع پر ایمان لانے سے شروع ہوتی ہے اور آسمان پر بھی جاری رہتی ہے ہمارے مرنے کے بعد بھی۔ وہ یہ چاہتا تھا۔
یسوع: ’’اگر تو ہمیشہ کی زندگی چاہتا ہے، تو حکموں پر عمل کر: چوری نہ کر، زنا نہ کر، جھوٹ نہ بول، اپنے ماں باپ کی عزت کر۔‘‘
آدمی: ’’مَیں نے اپنی پوری زندگی اِن حکموں پر عمل کیا ہے۔‘‘
کیا آپ بھی خود کو اِس قابل سمجھتے ہیں کہ آپ بھی یہ جواب دے سکتے ہیں؟
یسوع: ’’تو پھر جو کچھ تیرے پاس ہے وہ بیچ دےاور سب کچھ غریبوں میں بانٹ دے۔ اور میرے پیچھے ہو لے۔‘‘
جب امیر آدمی نے یہ بات سنی، تو وہ حیران ہو گیا، کیونکہ وہ بہت، بہت امیر تھا۔ اُداس ہو کر وہ واپس چلا گیا۔ اُس کے لیے یسوع اور ہمیشہ کی زندگی سے زیادہ اہمیت اُس کا پیسہ تھا۔
لڑکی: ’’کیا کوئی شخص ایسا نہیں ہو سکتا کہ امیر بھی رہے اور یسوع کے پیچھے بھی چلے؟‘‘
ہاں کیوں نہیں۔ سوال وہی ہے: کہ پہلا درجہ کس کو دیں؟ آئیے ایک تجربہ کرتے ہیں۔
لڑکی: ’’یہ موم بتی کس لیے ہے؟‘‘
مَیں موم بتی کو یسوع سے ملا رہی ہوں، جو دنیا کا نور ہے۔
لڑکا: ’’کیا مَیں اِسے جلاسکتا ہوں؟‘‘ (ماچس جلانے کی آواز)
لڑکی: ’’یہ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ یہ کیسے جلتی ہے۔‘‘
کیا ہوگا اگر مَیں ۰۰۱ کا نوٹ پکڑ کر اِس کے سامنے کروں؟
لڑکی: ’’پیسوں سے روشنی رُک جائے گی۔‘‘
لڑکا: ’’مجھے سمجھ آگیا! پیسہ اُس کے لیے زیادہ اہم تھا، اور یسوع بعدمیں۔‘‘
لڑکی: ’’اِس وجہ سے وہ یسوع سے دور ہو گیا۔‘‘
اِس کا دوسرا رُخ بھی ہو سکتا تھا۔ اب مَیں نوٹ کو موم بتی کی پچھلی طرف پکڑوں گی۔
لڑکا: ’’اب یسوع پہلے ہے اور پیسوں پر روشنی پڑ رہی ہے۔‘‘
آپ نے دیکھا کہ چیزوں کی اہمیت کی ترتیب کتنی ضروری ہے؟ امیر نوجوان حاکم کی زندگی میں پیسوں کی اہمیت پہلے درجے پر تھی۔ اِسی وجہ سے، جلد ہی ہمیں پتہ چل گیا کہ وہ آسمان کی بادشاہی سے نکال دیا گیا۔
یہ بہت افسوس کی بات ہےکہ اُس کی کہانی اِس طرح سے ختم ہوئی۔
مَیں اُمید کرتی ہوں کہ یسوع کے ساتھ آپ کی زندگی اِس طرح سے ختم نہیں ہوگی۔ اپنی زندگی میں ہمیشہ تلاش کرتے رہیے کہ کیا کبھی آپ کی زندگی میں کوئی ایسی چیز تو نہیں آئی جو یسوع سے بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہو۔
لوگ: بیان کرنے والی، آدمی، یسوع، لڑکی، لڑکا
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی