Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 033 (Farewell from the mountain)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
33. پہاڑ پر الوداعی جشن
لڑکا: ’’واہ واہ! جمررات کے دن ہمارے سکول کی چھٹی ہے۔‘‘
لڑکی: ’’یہ کون سی چھٹی ہے؟‘‘
لڑکا: ’’صعود کا دن۔‘‘
لڑکی: ’’اِس کا مطلب کیا ہے؟‘‘
لڑکا: ’’مجھےٹھیک سے پتہ نہیں ہے۔‘‘
کیا مَیں آپ کو یہ بیان کروں؟
لڑکا: ’’جی ہاں، ہمیں یہ جان کر اچھا لگے گا۔‘‘
صعود کا دن ہمیں یاد دلاتاہے کہ یسوع زمین پر اپنا کام پورا کر کے واپس آسمان پر چلا گیا تھا۔ یہ ایسٹر کے ٹھیک چالیس دن بعد ہوا تھا۔ اُن چالیس دنوں میں، یسوع اپنے شاگردوں کو بار بار نظر آتا رہا۔ اُنہوں نے اُسے دیکھا، اُس کو سنا، اُس کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ ایک دن وہ ۰۰۵ سے زیادہ لوگوں کو نظر آیاایک ہی وقت میں۔
اور ایسٹر کے چالیس دن بعد وہ اپنے شاگردوں کو زیتون کے پہاڑ پر لے گیا۔ وہ اُن کے ساتھ وہاں اکیلا رہنا چاہتا تھا اور اُن کو اپنے جانے سے پہلے کچھ خاص بات بتا کر جانا چاہتا تھا۔
یسوع: ’’مَیں نے خُدا کاکام پورا کر دیاہے۔ اب تم دنیا میں ہر ایک کے پاس جاؤ اور اُن کو بتاؤ کہ مَیں نے اُن کے لیے اپنی جان دے دی ہےاور مجھے صلیب دی گئی تھی۔ اُن کو بتاؤ کہ وہ مجھے اپنا خُدا مانیں اور ایک دن وہ میرے ساتھ آسمان پر ہونگے۔ اور یاد رکھو، مَیں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں اور تمہیں دوسروں کو میرے بارے میں بتانے کی طاقت دیتا رہوں گا۔‘‘
اور پھر یسوع نے اپنے ہاتھ اُٹھائےاور شاگردوں کو برکت دی۔ اور جیسے ہی اُس نے ایسا کیا، وہ اچانک سے غائب ہوگیااور بادل نے اُسے اُن کی نظروں سے چھِپا لیااور وہ خُدا کی اندیکھی دنیا میں چلا گیا۔
لڑکا: ’’اور اب یسوع آسمان پر کیا کر رہا ہے؟‘‘
وہ ہر چیز پر حکومت کرتا ہے، وہ ہماری دعاؤں کا جواب دیتا ہے اور خُدا سے ہمارے لیے دعا بھی کرتا ہے۔ اور جو اُس پر یقین رکھتے ہیں اُن کےلیے وہ جگہ تیار کر رہا ہے تاکہ وہ وہاں اُس کے ساتھ رہ سکیں۔
لڑکی: ’’مَیں نے یہ بائبل میں پڑھا تھا۔ یہ یہاں پر، یسوع نے کہا: میرے باپ کے گھر میں بہت سے کمرے ہیں؛ ۔۔۔۔۔۔مَیں جاتا ہوں تاکہ وہاں پر تمہارے لیے جگہ تیار کر سکوں۔‘‘
لڑکا: ’’شاگرد وں کو افسوس نہیں تھا کہ یسوع اُن کے ساتھ نہیں تھا؟‘‘
بالکل نہیں۔ یہ ایسے ہی ہونا تھا جیسا اُس نے وعدہ کیا تھا۔
لڑکا: ’’کیسا وعدہ؟‘‘
مَیں آپ کو اگلے ڈرامے میں بتاؤں گی کہ کیسا وعدہ۔
لوگ: بیان کرنے والی، لڑکا، لڑکی، یسوع
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی