STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 016 (Gone without a trace 1)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

61. بغیر کسی نشان کے غائب ہو جانا ۱


کتنا بڑا تلاش کا عمل! وہ اُس کی تلاش میں اِدھر اُدھر پھر تے رہے۔ لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ اُنہوں نے اُس کو یردن کے دریا کے کِنارے پر بھی تلاش کیا؛ اُنہوں نے اُس کو شہر کے اندر بھی تلاش کیا؛ اُنہوں نے اُس کو پہاڑ پر بھی تلاش کیا۔ لیکن اُن کو کہیں پر اُس کا نشان تک نہ ملا۔

اُس کی تلاش میں پچاس لوگوں نے حصہ لیا اور تین دن تک تلاش جاری رہی۔ لیکن وہ کسی کو بھی نظر نہ آیا، کسی کے پاس اُس کے بارے میں کوئی معلومات بھی نہیں تھی۔ وہ اُس کو تلا ش نہیں کر سکتے تھے۔ کون؟ آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ وہ کون تھا۔ ضرور آپ نے اُس کے نام کو ایک بار سُنا ہوگا۔

اُس کے بارے میں ضروری معلومات:

پُشت: نامعلوم
پیشہ: نبی
وہ خُدا کی طرف سے بولتا تھا، اور جو کچھ اُس نے کہا وہ ضرور سچ ہوا۔
اُس نے بہادری سے بادشاہ کو اُس کے گُناہوں کے بارے میں بتایا۔
کچھ وقت تک کوّےاُس کو ناشتہ اور شام کا کھانا لا کر دیتے تھے۔
اُس کے نام کا مطلب ہے، ’’خُدا مالک ہے!‘‘

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ شخص کون ہے؟

بائبل کا ایک حوالہ آپ کو اِس کا جواب ڈھوندنے میں مدد کر سکتا ہے۔

سلاطین کی پہلی کتاب کے باب نمبر ۷۱ کی آیت نمبر ۳۱ (آپ اِس کتاب کو بائبل کے شروع میں ہی پُرانے عہدنامے میں پائیں گے) میں ہی اُس شخص کا نام ہے جس کے بارے میں ہم بات کر رہے ہیں۔

جب آپ کو اُس کا نام مِلے، آپ اُس کو ہمیں بھیجیں اور آپ کو جواب بھیجا جائے گا۔

جلد ہی آ پ ا ِس شخص کے بارے میں اور بھی سُنیں گے۔


لوگ: بیان کرنے والی

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 28, 2024, at 09:10 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)