STORIES for CHILDREN by Sister Farida(www.wol-children.net) |
|
Home عربي |
Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 134 (STOP 2) This page in: -- Albanian -- Arabic? -- Armenian -- Aymara -- Azeri -- Bengali -- Bulgarian -- Cebuano -- Chinese -- English -- Farsi -- French -- Fulfulde -- German -- Greek -- Guarani -- Hebrew -- Hindi -- Indonesian -- Italian -- Japanese -- Kazakh -- Korean -- Kyrgyz -- Macedonian -- Malayalam? -- Platt (Low German) -- Portuguese -- Punjabi -- Quechua -- Romanian -- Russian -- Serbian -- Slovene -- Spanish-AM -- Spanish-ES -- Swedish -- Swiss German? -- Tamil -- Turkish -- Ukrainian -- URDU -- Uzbek
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے 431. رکاوٹ ۲لڑکی: ’’زمانہِ طالب علمی حصہ ۱ول۔ آج ہم رکنے کی علامت کو دیکھیں گے!‘‘ (ٹریفک کی آواز) لڑکی: ’’ہو سکتا ہے وہ جلدی میں ہو۔‘‘ بائبل میں ہم ایک شخص کے بارے میں پڑھتے ہیں، وہ بھی جلدی میں تھا۔ اُس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا۔ ہر کوئی اُس سے ڈرتا تھا۔ وہ قتل کے اِرادے رکھتا تھا۔ بے قصور لوگوں پر ظلم کیا کرتا تھا۔ ساؤل: ’’ہم ہر مسیحی کو مٹا دیں گے۔ ہر اُس شخص کو جو کہتا ہے کہ یسوع خُدا کا بیٹا ہے۔ آؤ دمشق چلیں۔‘‘ وہ عورتوں اور مردوں کو گرفتار کرنا چاہتا تھا۔ سردار کاہن نے اُسے یہ کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ (چلنے کی آواز) ساؤل زیادہ تیز چل رہا تھا۔ لیکن اچانک وہ رُک گیا۔ آسمان سے اُ س پر نور چمکا۔ یسوع: ’’ساؤل! ساؤل! تو کیوں مجھ پر ایذا رسانی کر رہا ہے؟‘‘ ساؤل: ’’مالک، تو کون ہے؟‘‘ یسوع: ’’مَیں یسوع ہوں، جسے تو دکھ پہنچا رہا ہے۔ اُٹھ کھڑا ہوجا۔ دمشق کو جا اور وہاں تجھے پتہ چلے گا کہ مَیں کیا چاہتا ہوں کہ تو کرے۔‘‘ ساؤل کے ساتھ جو لوگ تھے اُنہوں نے بھی آواز سنی لیکن اُنہیں کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ جب ساؤل کھڑا ہوا، وہ اندھا تھا۔ اُس کے ساتھی اُسے شہر میں لے گئے۔ یسوع نے ساؤل کو روکا۔ تب اُسے محسوس ہوا کہ وہ غلط راستے پر چل رہا تھا۔ اُس کا خیال تھا کہ وہ خُدا پر ایمان رکھتا ہے۔ لیکن یہ سچ نہیں تھا! مسیح کے بغیر ہم سب زندگی کے غلط راستوں پر چل رہے ہوتے ہیں۔ ہم اُس راستے پر ہوتے ہیں جو آسمان پر نہیں لے کر جاتا۔ یہ خطرناک راستہ ہے۔ اِسی لیے یسوع نے ساؤل کو روکا اور اُس کے ساتھ دوسروں کو بھی۔ لڑکی: ’’مَیں نے کبھی نور نہیں دیکھا۔‘‘ خُدا کے روکنے کے اشارے ہر کسی کے لیے مختلف ہو سکتے ہیں۔ لڑکا: ’’یہ کوئی حادثہ ہو سکتا ہے یا کوئی بیماری، مثال کے طور پر۔ یہ آپ کے لیے کیسا تھا؟‘‘ میرے لیے رکنے کی علامت ایک وعظ تھا۔ خُدا اکثر لوگوں کو بھی رکنے کی علامت بنا کر دوسرے لوگوں کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ لڑکی: ’’اور پھر ساؤل کے ساتھ کیا ہوا؟‘‘ اُس نے اقرار کر لیا کہ وہ غلط راستے پر چل رہا تھااور پھر اُس نے دعا کی۔ تین دن کے بعد ایک آدمی اُس کو ملنے آیا۔ حننیاہ: ’’میرے پیارے دوست ساؤل، مسیح خُداوند نے مجھے تیرے پاس بھیجا ہے تاکہ تو دوبارہ دیکھ سکے۔ روح القدس سے بھر جا، جو ساری زندگی کے لیے تجھے طاقت بخشے گا۔‘‘ اُسی وقت ساؤل کو دوبارہ نطر آنے لگ گیا۔ لڑکا: ’’اور پھر؟‘‘ وہ مسیحی جن کو وہ قتل کرنا چاہتا تھا وہ اُس کے سب سے اچھے دوست بن گئے۔ اور وہ دوسرے بہت سے لوگوں کو یسوع کے پاس لایا اور اُنہیں بھی صحیح راستہ دکھایا۔ لوگ: بیان کرنے والی، لڑکی، لڑکا، ساؤل، یسوع، حننیاہ جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی |