Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 133 (School of life 1)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

331. زمانہ ِ طالب علمی ۱


زمانہِ طالب علمی میں آ پ کو خوش آمدید۔

لڑکی: ’’ہمارے ساتھ آئیے آپ کو مزہ آئے گا۔‘‘

(گلی کے شور کی آواز: ٹائروں کی رگڑ کی آواز، گاڑیوں کا شور، سائیکلوں کی گھنٹیوں کے بجنے کی آواز۔۔۔۔۔۔)

لڑکا اور لڑکی یکے بعد دیگرے: ’’صحیح راستہ چنیں - یہاں گاڑی کھڑی کرنا منع ہے - خطرناک موڑ-سفید اور سُرخ نشان-مَیں کہاں ہوں؟ - مجھے کہاں جانا ہے؟ - رُکیے - آکاہی: پھسلنے والی برف۔‘‘

اتنے سارے اِشارے - اور بہت ساری متنوع علامات۔ سڑک کے کنارے ٹریفک کے اشارے اور علامات بہت ضروری ہیں۔ یہ وہاں پر اِس لیے موجود نہیں ہوتے کہ آپ کو واپس بھیجا جائےیا آپ کا سفر بڑھایا جائے، بلکہ آپ کی حفاظت کے لیے ہوتے ہیں اور آپ کو منزل تک پہنچانے کے لیے ہوتے ہیں۔

بائبل میں بھی خُدا نے کچھ علامات کو رکھا ہے آپ کی زندگی کے سفر کے لیے۔ وہ اپنے حکموں کے ذریعے ہماری مشکلیں نہیں بڑھانا چاہتا، بلکہ ہماری زندگیوں کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ جو بھی اُس کے حکموں کی پیروی کرتا ہے وہ اپنی منزل تک پہنچتا ہے۔

لڑکی: ’’زمانہِ طالب علمی میں ہمارے ساتھ چلیے۔‘‘

لڑکا: ’’مجھے یقین ہے مَیں امتحان میں کامیاب ہو جاؤں گا۔‘‘

زندگی کا سفر بہت دلچسپ ہے۔

اِس کے دو راستے ہیں، لیکن ہم اُن میں سے ایک کو چُن سکتے ہیں۔ بائبل ایک سڑک کے نقشے کی طرح ہے۔ یہ ہمیں بتاتی ہے کہ ہم کس راستے پر چل رہے ہیں۔

پڑھنے والا: ’’تنگ راستے سے داخل ہو۔ جو راستہ کھلا ہے وہ بربادی کی طرف لے کر جاتا ہے۔ زیادہ لوگ اسی راستے پر جاتے ہیں۔ لیکن جو راستہ تنگ ہے وہ سیدھا ہے ہمیشہ کی زندگی کی طرف لے کر جاتا ہے۔ بہت کم ایسے لوگ ہیں جو اِس تنگ راستے کو چنتے ہیں۔‘‘

بائبل ایک راستہ بتانے والے کھمبے کی طرح ہے۔ یہ ہمیں بتاتی ہے کہ خُدا تک پہنچنے کا ایک ہی راستہ ہے یسوع مسیح۔

پڑھنے والا: ’’یسوع کہتا ہے: راہ، حق اور زندگی مَیں ہوں؛ کوئی میرے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا۔‘‘ (یوحنا ۴۱: ۶)

جب ہماری زندگی کے سفر میں مشکلیں آتی ہیں، جیسے کہ ہم کسی تاریک راستے پر چل رہے ہوں اور ہمیں راستہ نظر نا آرہا ہو، تو ہم بائبل میں تلاش کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ نور کی طرح ہے، ایک اچھی روشنی کی طرح ہے۔ اور یسوع ہمارے زمانہِ طالب علمی میں سب سے بہترین اُستاد ہے۔ وہ آپ کی زندگی میں آپ کے ساتھ چلنا چاہتا ہے۔ چاہے آپ گِرے ہوئے ہیں یا دور ہیں، یا کوئی حادثہ ہوا ہے، وہ آپ کے ساتھ رہے گا اور آپ کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ یہ اُس نے وعدہ کیا ہوا ہے۔

پڑھنے والا: ’’مصیبت کے دن مجھ سے فریاد کر؛ مَیں تجھے چھڑاؤں گا اور تُو میری تمجید کرے گا۔‘‘ ( زبور ۰۵: ۵۱)

مشکل میں دعا سب سے پہلے کام آتی ہے۔ آزما کر دیکھیے!

میری دعا ہے آپ کا زندگی کا سفر اچھا گُزرے۔

رُکیے اگلےڈرامے میں سفر جاری رہے گا۔


لوگ: بیان کرنے والی، لڑکی، لڑکا، پڑھنےوالا

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 06, 2024, at 05:39 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)