Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 132 (Fish and questions at breakfast)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

231. مچھلی اور ناشتے پر سوالات


سب واقعات بہت جلدی جلدی ہوئے۔ اگر اُس دور میں اخبار ہوتاتو، تو ۳۳ ویں صدی کے اخبار کا پہلا صفحہ کچھ ایسا ہوتا۔

پڑھنے والا آدمی: ’’جس دن یسوع مرا ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔‘‘

پڑھنے والی عورت: ’’مردے زندہ ہو گئے ہیں اور شہر میں ڈاخل ہو گئے ہیں۔‘‘

پڑھنے والا آدمی: ’’زلزلے سے چٹانیں تِڑک گئیں۔‘‘

پڑھنے والا آدمی: ’’صوبے دار نے قبول کر لیا کہ یسوع ہی خُدا کا بیٹا ہے۔‘‘

پڑھنے والا آدمی: ’’یسوع کے آخری الفاظ: تمام ہوا!‘‘

پڑھنے والی عورت: ’’اور پہلے صفحے پر بڑے الفاظ میں لکھا ہوتا: قبر خالی ہے!‘‘

کیا یہ یروشلیم ٹائمز کے اخبار میں تھا؟ نہیں، یہ اُن لوگوں کے بیان تھے جنہوں نے اپنی آنکھوں سے یہ سب دیکھا اور اُن کا ذکر بائبل میں ہے، وہ بیان جو آپ کو خود پڑھنا ہوں گے۔

قبر خالی ہے۔ یسوع زندہ ہے! اپنے جی اُٹھنے کے بعد وہ اپنے شاگردوں کے پاس گیا۔ وہ ابھی تک افسوس کر رہے تھے اور گھبرائے ہوئے تھے۔ لیکن جب اُنہوں نے یسوع کو دیکھا، وہ بہت ہی زیادہ خوش ہو گئے۔

اِس کے بعد، پطرس اور دوسرے شاگرد یروشلیم سے نکلے اور گلیل میں اپنے گھروں میں چلے گئے۔

پطرس: ’’مَیں مچھلی کا شکار کرنے جا رہا ہوں۔‘‘

یوحنا: ’’ہم بھی تمہارے ساتھ چل رہے ہیں۔‘‘

شام کے وقت، وہ کشتی میں سوار ہو کر سمندی میں چلے گئے۔ لیکن رات بھر اُنہوں نے کوئی مچھلی نہ پکڑی۔ لیکن جب صبح ہونے لگی، تو یسوع کنارے پر کھڑا تھا۔ شاگرد یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ وہی ہے۔

یسوع: ’’کیا تمہارے پاس کچھ کھانے کو ہے؟‘‘

یوحنا: ’’نہیں۔‘‘

یسوع: ’’اپنے جال کشتی کی دائیں جانب ڈال دو۔‘‘ (پانی کے چھڑکنے کی آواز)

پطرس: ’’جال بھر گیا ہے۔‘‘

یوحنا: ’’یہ ضرور یسوع ہے، خداوند!‘‘

وہ کنارے سے صرف ۰۰۳ فٹ دور تھے اور اتنا شکار کیا کہ ۳۵۱ مچھلیاں پکڑ کر لائے۔

یسوع: ’’آؤ ناشتہ کر لو!‘‘

آگ پر روٹی اور مچھلی پکائی گئی۔ یہ تیسری دفعہ تھی کہ یسوع اپنے شاگردوں پر ظاہر ہوا۔ پطرس کا ضمیر اُسے ملامت کرنے لگا۔ اُسے وہ وقت یاد آنے لگا جب اُس نے تین مرتبہ یسوع کو پہچاننے سےانکار کیا تھا۔ کھانے کے بعد، یسوع نے پطرس سے اکیلے میں بات کی۔

یسوع: ’’پطرس کیا تو مجھ سے محبت رکھتا ہے؟‘‘

پطرس: ’’جی ہاں مالک، آپ تو جانتے ہیں مَیں آپ سے محبت رکھتا ہوں۔‘‘

یسوع: ’’پطرس کیا تو مجھ سے محبت رکھتا ہے؟‘‘

پطرس: ’’جی ہاں مالک، آپ تو جانتے ہیں مَیں آپ سے محبت رکھتا ہوں۔‘‘

یسوع: ’’پطرس کیا تو مجھ سے محبت رکھتا ہے؟‘‘

پطرس اُداس ہو گیا کیونکہ یسوع نے اُس سے تین مرتبہ پوچھا تھا۔

پطرس: ’’یسوع آپ سب کچھ جانتے ہیں۔ آپ تو جانتے ہیں کہ مَیں آپ سے محبت رکھتا ہوں۔‘‘

کیا آج آپ بھی یسوع کو یہی جواب دیں کے؟

یسوع نے پطرس کو معاف کر دیا تھا۔ جو بھی جتنا زیادہ معاف کیا جاتا ہے اُتنا ہی زیادہ یسوع سے محبت رکھتا ہے۔


لوگ: بیان کرنے والی، مرد پڑھنے والا، عورت پڑھنے والی، پطرس، یوحنا، یسوع

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 06, 2024, at 05:37 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)