STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 158 (Reward for M. 3)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

851. مردکی کے لیے انعام ۳


مِلکہ آستر بہت ہمت والی تھی۔ بغیر دعوت کے، وہ فارس کے بادشاہ کے پاس چلی گئی۔ یہ کرنے سے اُس نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال لیا۔ لیکن پھر بھی اُس نے یہ کیا کیونکہ وہ اپنے لوگوں کو بچانا چاہتی تھی، یہودیوں کو۔

بادشاہ اخسویرس اپنے تخت پر بیٹھا تھا۔ اُس نے آستر کو آتے دیکھ لیا۔ اُس نے اپنا سونے کا عصّا اُس کی طرف رکھا، جس کا مطلب تھا کہ اُسے آنے کی اجازت ہے۔

بادشاہ: ’’مِلکہ آستر تم کیوں آئی ہو؟ تم کیا چاہتی ہو؟‘‘

آستر: ’’میرے بادشاہ سلامت، براہ ِ مہربانی آج ہامان کو لے کر میرے ساتھ کھانا کھانے آئیے۔‘‘

بادشاہ: ’’نوکرو، جلدی جاکر ہامان کو لے آؤ۔ مِلکہ نے ہمیں کھانے پر بُلایا ے۔‘‘

آستر نے اُ ن کےلیے مزیدار کھانا تیار کیا۔

بادشاہ: ’’مِلکہ آستر، کیا تم ابھی بھی کچھ چاہتی ہیں؟ مَیں تمہیں اپنی آدھی بادشاہت تک دے سکتا ہوں۔‘‘

آستر: ’’مہربانی سے آپ کل پھر ہامان کو لے کر کھانے کےلیے آئیے گا۔ تب مَیں آپ کو اپنی خواہش بتاؤں گی۔‘‘

بڑے اطمینان کے ساتھ ہامان بڑے اچھے مزاج میں اپنے گھر واپس گیا اور شیخی مارنے لگا۔

ہامان: ’’مَیں اتنا بڑا افسر ہوں۔ مجھے بادشاہ کے ساتھ مِلکہ نے کھانے پر بُلایا۔ صرف مجھے! کل پھر سے بُلایا گیا ہے۔ لیکن یہ ایک چیز مجھے ابھی تک پاگل کرتی ہے: مردکی مجھے سِجدہ نہیں کرتا۔‘‘

بیوی: ’’تو کیا تم اُسے ایسے ہی جانے دو گے؟ اُسے لٹکا دو، اُس یہودی کو!‘‘

آستر نے نا دیکھا کہ ہامان نے اُس کے سوتیلے باپ کےلیے پھانسی کا پھندا لٹکایا۔ یہ پھندا ۰۸ فُٹ اونچا تھا۔ لیکن خُدا کو یہ نظر آیا۔ وہ حکومت کرتاہے! اور اِسی لیے اُس نے بادشاہ اخسویرس کو ساری رات سونے نا دیا۔

بادشاہ: ’’نوکرو، مَیں سو نہیں پا رہا۔ میرا روزنامچہ لے کر آؤ۔ اور اونچی آواز میں پڑھو ابھی جو جو کچھ ہوا ہے۔‘‘

روزنامچے سے پتہ چلا کہ مردکی نے بادشاہ کے خلاف ہونے والی سازش کو روکا۔

بادشاہ: ’’مردکی کو اِس کے بدلے میں کیا انعام دیا گیا؟‘‘

نوکر: ’’کچھ بھی نہیں دیا گیا۔‘‘

اگلے دن ہامان محل میں آیا۔ وہ بادشاہ سے اجازت لینا چاہتا تھا کہ مردکی کو پھانسی دے سکے۔

بادشاہ: ’’ہامان، مجھے اُس آدمی کو کیا دینا چاہیے جسے بادشاہ شکریہ کرنا چاہتا ہو؟‘‘

ہامان کو یقین تھا کہ بادشاہ اُسے انعام دینا چاہتا ہے۔

ہامان: ’’اُسے بادشاہ کا چوغہ پہنانا چاہیے اور تاج اور بادشاہ کے گھوڑوں میں سے ایک پر بٹھانا چاہیےاور گلیوں میں گھُومنے دینا چاہیے۔ بادشاہ کے ایک نوکر کو اُس کے ساتھ ساتھ چلنا چاہیے اور اعلان کرتے جانا چاہیے: یہ وہ آدمی ہے جس کو بادشاہ عزت دینا چاہتا ہے۔‘‘

بادشاہ: ’’ہامان مردکی کےلیے ایسا ہی کر!‘‘

ہامان سفید ہو گیا۔

اگلے ڈرامے میں، آپ سنیں گے کہ بائبل کی یہ کہانی کیسے جاری رہی۔


لوگ: بیان کرنے والی، بادشاہ، آستر، ہامان، بیوی، نوکر

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on November 04, 2023, at 03:37 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)