Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 150 (Very brave 2)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
051. بہت بہادر ۲
یہ تو بہت ہمت دکھائی۔ انعام اُس جادوگر کا دیا شربت نہیں پینا چاہتی تھی۔ اسی لیے اُس نے اسے کھڑکی سے باہر بہا دیا۔
انعام: ’’مجھے آپ پر بھروسہ ہے، مالک یسوع، مہربانی سے مجھے ٹھیک کر دیجیے۔‘‘
اور وہ انڈونیشیائی لڑکی پھر سے ٹھیک ہوگئی۔
جب انعام ٹھیک ہو گئی، وہ سب سے پہلے عبادت میں گئی اُس چھوٹے گرجا گھر میں جو کہ اُن کے جنگل میں واقع تھا۔
(سازوں کی آواز)
اُس نے بہت خوشی کے ساتھ یسوع کے بارے میں پیارے پیارے گیت دوسروں کے ساتھ مل کر گائے۔
اور پھر اُس نے دوسروں کو بتایا کہ یسوع نے میری دعا سنی اور مجھے پھر سے ٹھیک کر دیا۔
عورت: ’’اور تمہاری امی کیا سوچتی ہیں کس نے تمہیں ٹھیک کیا ہے۔‘‘
انعام: ’’وہ سوچتی ہیں وہ جادوگر کی وجہ سے جس نے مجھے پینے کو کچھ دیا تھا۔‘‘
عورت: ’’کیا تم اُنہیں سچ بتانے والی ہو؟‘‘
انعام نے اس بارے میں سوچا جب وہ واپس گھر جا رہی تھی۔ اُسے اکثر مار پرتی تھی کیونکہ اُس کا بھروسہ یسوع پر تھا۔
اگلے دن وہ باورچی خانے میں گئی اور اپنی ماں کو دیکھنے لگی جب وہ مصالحے کوٹ رہی تھی۔
انعام: ’’امی، آپ شاید سوچتی ہیں کہ جادوگر کے شربت سے مَیں دوبارہ ٹھیک ہو گئی۔ لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ مَیں نے وہ شربت کھڑکی سے باہر بہا دیا تھا۔ مجھے یسوع نے دوبارہ ٹھیک کیا ہے۔‘‘
ماں: ’’کیا ایسا ہی ہے؟ اِس کا مطلب ہے تم نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔‘‘
یہ اتنا برا تو نہیں لگ رہا تھا۔ اس کے برعکس۔ اُس کے والدین اُن کی باہمت انعام پر بہت زیادہ حیران ہوئے، جو اِتنی مار کھانے کے بعد بھی یسوع پر بھروسہ کرتی رہی۔
اُس کی ماں نے اوپر سورج کی طرف دیکھا۔
ماں: ’’انعام، گرجا گھر جانے کا وقت ہو گیا ہے۔‘‘
انعام اپنے بازے پھیلا کر اپنی ماں کی طرف دوڑی۔
پہلی بار وہ اپنے والدین کی اجازت سے عبادت میں گئی۔ اور پھر کچھ عرصے بعد اُس کے والدین بھی اُس کے ساتھ جانے لگ گئے۔ انعام بہت زیادہ خوش تھی جب وہ اپنے باپ اور اپنی ماں کے درمیان بیٹھی ہوئی تھی؛ اُنہوں نے مل کر یسوع کی کہانیاں سنیں۔
اُس کے والدین نے گرجا گھر میں جو کچھ سنا وہ اُس کے بارے میں بہت سوچتے رہے۔ انہوں نے اپنے مذہب کو چھوڑ کریسوع کے اوپر ایمان رکھنے کے بارے میں سوچا، جس نے اُن کی بیٹی کو ہمت بخشی کہ وہ ایماندار رہ سکے، تب بھی جب اُسے مار پڑ تی تھی۔
ایک دن اُس کے والدین نے بھی یسوع کے پیچھے چلنے کا فیصلہ کر لیا۔
انعام کی زندگی میں یسوع کو دیکھ کر اُن کو پتہ چل گیا کہ زندہ ہے۔ اتنی مار پڑنے کے باوجود بھی وہ یسوع کے ساتھ وفادار رہی اور اُس سے اورزیادہ سے زیادہ محبت رکھتی رہی۔
لوگ: بیان کرنے والی، عورت، انعام، ماں
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی