STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 105 (The sign on the door 5)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

501. دروازے پر نشان ۵


صبح کے وقت، چلتی ہوئی گاڑی گھر کے دروازے کے سامنے آکر کھڑی ہوئی۔

لڑکا: ’’امی، وہ آرہے ہیں۔‘‘

ماں: ’’کیا تم اپنا پرندوں کا پنجرا اُٹھا لو گے؟‘‘

لڑکا: ’’ارے واہ، کیا تم سن رہے ہو - ہم لوگ چل رہے ہیں (پرندوں کے چہچہانے کی آواز)! کیا تم خوش ہو؟ مَیں تو پہلے سے ہی بہت خوش ہوں۔‘‘

لیکن ابھی بڑوں کی پریشانی کا اختتام نہیں ہوا تھا۔

واپس جانا کیسا لگ رہا ہوگا، جب صرف کسی ایک خاندان کو نہیں بلکہ پوری قوم کو کوچ کرنا ہو؟

وہ بہت عرصے سے مصر کو چھوڑنا چاہتے تھےاور وہاں کی غلامی سے باہر نکلنا چاہتے تھے۔ لیکن فرعون اُنہیں جانے نہیں دیتا تھا۔ اُ س نے اُنہیں روکے رکھا۔ اُنہیں بہت سخت کام کرنا پڑتا تھا۔ دن رات وہ خُدا کو پکارتے جب اُنہیں اُس کی ضرورت تھی۔ خُدا نے بہت سے معجزے کیے، لیکن فرعون کا دل سخت ہی رہا۔ خُدا نے موسٰی کے لیے اپنا کام پھر سے دہرایا۔

خُدا: ’’موسٰی، فرعون کے پاس جا۔ آج رات مَیں مصر کی سرزمین میں آؤں گا۔ اور ہر خاندان میں پہلوٹھا بیٹا مر جائے گا۔‘‘

شام کے وقت، ایک اسرائیلی بچے نے اپنے والد کو ایک بچھڑا ذبح کرتے ہوئے دیکھا۔

یشوع: ’’ابو، بچھڑے کو کیوں مرنا پڑا؟‘‘

والد: ’’یشوع، تاکہ تم زندہ رہ سکو۔ خُدا یہ چاہتا ہے۔‘‘

والد نے بچھڑے کا کچھ خون لیا اور اپنے گھر کی چوکھٹ پر مَل دیا۔دائیں، بائیں، اور بالائی حصّے پر۔

والد: ’’خون ایک نشان ہے، خُدا آج رات ہمارے گھر سے گزرے گا، اور جب وہ خون کو دیکھے گا تو ہماری حفاظت کرے گا۔‘‘

یشوع: ’’مجھے بچھڑے کے لیے دکھ ہو رہا ہے، لیکن اِس سے میری جان بچ جائے گی۔‘‘

ہر اسرائیلی خاندان نے بچھڑے کا خون اپنے گھروں کی چوکھٹ پر لگایا۔

والد: ’’یشوع، اب اندر آجاؤ، اندھیرا ہو چکا ہے۔ کپڑے پہن لو ہمیں تیار ہونا ہے۔‘‘

اُنہوں نے کھڑے ہو کر کھانا کھایا۔ رات کے دوران، اُنہوں نے زور کی رونے کی آوازیں سنیں۔ ہر مصری خاندان میں پہلوٹھا بیٹا مر گیا۔

فرعون: ’’مصر کو چھوڑ دو جتنا جلدی تم چھوڑ سکتے ہو۔ اپنی ہر اُس چیز کو لے جاؤ جو تم سے تعلق رکھتی ہو۔ جاؤ اب!‘‘

اُس رات دس لاکھ سے بھی زیادہ آدمی، عورتیں اور بچے تیار تھے اور وہ مصر کو چھوڑ کر چلے گئے۔ یشوع کی جان بچ گئی۔ اُس کا والد اُس کا ہاتھ پکڑ کر اُسے لے گیا۔ دروازے پر موجود نشان نے اُن کی حفاظت کی اور اُن کی زندگیوں کو بچا لیا۔

خُدا حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ وہ زندہ رکھنا چاہتا ہے نہ کہ موت۔

خُداوند یسوع مسیح کو زخمی حالت میں صلیب پر لٹکا دیا گیا، اور پھر اُس نے اپنی جان دے دی۔ اُس کا خون یہ نشان تھا کہ خُدا ہمیں ابدی ہلاکت سے بچانا چاہتا ہے۔ اِس لیے یسوع نے کہا: ’’جو کوئی مجھ پر ایمان لاتا ہے وہ بچ جائے گا، خواہ وہ مربھی جائے‘‘ (یوحنا ۱۱: ۵۲)۔


لوگ: بیان کرنے والی، لڑکا، ماں، خُدا، یشوع، والد، فرعون

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 05, 2024, at 01:50 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)