STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 104 (Pharaoh is obstinate 4)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

401. فرعون ضِدی ہے ۴


ہارون: ’’ موسٰی، کیا یہ تو ہی ہے؟ شالوم۔‘‘

موسٰی: ’’ہارون، مجھے یقین نہیں ہو رہا۔ ہم نے ایک دوسرے کو ۰۴ سال سے نہیں دیکھا۔‘‘

دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ اُ ن کی خوشی بہت زیادہ تھی۔

خُدا کے پاس اُن کے کرنے کے لیے کام تھا۔

موسٰی کو اِسرائیلیوں کی رہنمائی کرنی تھی تاکہ وہ مصریوں سے غلامی حاصل کر سکیں۔ اور اُس کے بھائی کو اِس کام کو کرنے کے لیے اپنے بھائی کی مدد کرنی تھی۔ اُنہیں فرعون کے پاس جانا تھا، اِس وحشت ناک بادشاہ کے پاس۔ اِس کے لیے اُنہیں بہت ہمت کی ضرورت تھی۔

موسٰی: ’’فرعون، خُداوند اسرائیل کا خُدا تجھے یوں فرماتا ہے: میرے لوگوں کو جانے دے۔‘‘

فرعون: ’’خُداوند؟ وہ کون ہے؟ مَیں اُسے نہیں جانتا۔ اور میرے ایسے کوئی ارادے نہیں ہیں کہ اسرائیلیوں کو جانے دوں۔ چلے جاؤ یہاں سے!‘‘

فرعون خُدا کی بات نہیں سننا چاہتا تھا۔

فرعون: ’’سست لوگو! جاؤ واپس اپنے کام پر۔ تمہیں اِینٹیں بنانے کے لیے اور بھوسا نہیں ملے گا۔ تم خود ڈھونڈنا۔ لیکن تمہیں اُتنی ہی اینٹیں بنانی پڑیں گی جتنی تم پہلے بناتے ہو۔‘‘

نا قابلِ قبول! اب حالات پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو چکے تھے۔ اسرائیلی موسٰی کے ساتھ لڑنے لگے۔ موسٰی نے دعا کی۔

موسٰی: ’’خُداوند، تو نے مجھے فرعون کے پاس کیوں بھیجا؟ اب ہمارے حالات اتنے خراب ہیں کہ اِس سے پہلے کبھی ایسے نہیں ہوئے۔ تو نے اپنے لوگوں کو آزاد کرانے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔‘‘

خُدا نے کہا: ’’تو جلد ہی دیکھے گا کہ مَیں فرعون کے ساتھ کیا کرنے والا ہوں۔ مَیں اُسے مجبور کردوں گا کہ وہ تمہیں جانے دے۔ مَیں نے جو وعدہ کیا ہے، مَیں اُسے پورا کروں گا۔ مَیں تمہیں آزاد کراؤں گا۔‘‘

خُدا نے مصریوں کے لیے بہت ساری آفتیں بھیجیں۔

لڑکا: ’’ایک بار اُس نے سارا پانی خون میں تبدیل کر دیا تھا۔ لیکن پھر بھی فرعون نے اِس پر یقین نہ کیا۔‘‘

لڑکی: ’’اَخ، اور پھر سارے علاقے میں مینڈک پھیل گئے۔ بلکہ وہ تو فرعون کے پلنگ پر بھی آگئے تھے۔‘‘

لڑکا: ’’اور پھر ایک خوفناک طوفان نے تمام فصلوں کو تباہ کر دیا۔‘‘

لڑکی: ’’تین دن تک مکمل اندھیرا چھایا رہا۔ لیکن اِن سب معجزات کے بعد بھی فرعون راضی نہ ہوا۔ وہ بہت ضدّی ہے۔‘‘

لڑکا: ’’یہ کتنی اچھی بات ہے کہ اِن آفتوں نے اسرائیلیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔‘‘

پھر خُدا نے سب آفتوں میں سے بُری آفت کو بھیجا۔

خُدا نے کہا: ’’فرعون اور مصر پر اب ایک اور آفت آئے گی، اور پھر تم لوگ آزاد ہو جاؤ گے۔‘‘

موسٰی آخری بار فرعون کے پاس گیا۔

موسٰی: ’’آج رات خُدا مصر کی سرزمین سے گزرے گا اور ہر خاندان کا پہلوٹھا بچہ مر جائے گا۔ حتٰی کہ تیرا بیٹا بھی۔ پھر تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ اسرائیل زندہ خُدا کی خدمت کرتا ہے۔‘‘

کیا فرعون کو آخر کار یہ معلوم ہوا؟ آپ کو اگلے ڈرامے میں یہ پتہ چلے گا۔


لوگ: بیان کرنے والی، موسٰی، ہارون، فرعون، خُدا، لڑکا، لڑکی

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 05, 2024, at 01:47 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)