Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 012 (Joy that never leaves us)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
21. وہ خوشی جو کبھی ہمیں نہیں چھوڑتی
رات کے وقت آسمان ستاروں سے بھرا تھا۔ قصبے میں بھی بہت اندھیرا تھا۔باہر میدان میں چرواہے اپنی بھیڑوں کی رکھوالی کر رہے تھے۔ یہ ایک مشکل کام تھا۔ لیکن اُن کی اِتنی عزت نہیں تھی۔ لوگ اُن سے ایسے نفرت کرتے تھے جیسے کہ ڈاکوؤں اور چوروں سے کرتے ہیں۔
کیا اُن کی مدد کرنے والا یا اُن کوبچانے والا کوئی نہیں تھا؟ کیا اُنہوں نے قبول کر لیا تھا کہ وہ دوسرے لوگوں میں بہت ہی کم عزت والے لوگ ہیں؟
وہ تھکے ہوئے درخت کے تنے کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھ گئے۔ لیکن اچانک سے وہ سب اُٹھ گئے۔ آدھی رات کو اچانک اُ ن پر ایک نور چمکا۔ تیز روشنی کی وجہ سے اُنہوں نے اپنی آنکھوں کو چھُپایا تاکہ وہ ٹھیک سے دیکھ سکیں۔ اور وہ بہت ہی زیادہ ڈر گئے۔
خدا کا پیغام دینے والا، ایک فرشتہ، آسمان سے زمین پر اُن کے پاس آیا، چرواہے بہت ہی غور سے فرشتے کو دیکھنے لگے جو کہ آسمان سے آیا تھا۔
فرشتہ: ’’ڈرو مت! کیونکہ دیکھو مَیں تمہیں ایک خوشی کی خبر دیتا ہوں جس سے ہر کوئی خوش ہوجائے گا۔ آج کے دن داؤد کے شہر میں تمہارے لیے ایک بچانے والا پیدا ہوا ہے؛ وہ مسیح ہے، ہمارا مالک۔ یہ تمہارےلیے ایک نشان ہوگا: تم ایک بچے کو کپڑے میں لِپٹا اور چرنی میں پڑا پاؤ گے۔‘‘
فرشتوں نے بہت غور سے سُنا۔ ایک بچانے والا! اُ ن کے دل خوشی سے بھر گئے۔ خُدا اُن کو نہیں بھولا تھا۔
اور پھر آسمان میں بہت سے فرشتے اُس معجزے کے بارے میں خُداکی حمد کرنے لگے کہ بچانے والا پیدا ہوا ہے۔
چرواہے گودام کی طرف گئے اور مریم اور یوسف اور بچے یسوع کو ڈھونڈا۔ وہ بہت ہی خوش ہوئے جب اُنہوں نے یسوع کو دیکھا جو اُن کا بچانے ولا تھا۔
یہ بھی سچ ہے: کہ بچانے والا آپ کے لیے بھی پیدا ہوا تھا۔ مالک یسوع سے کہیں کہ وہ آپ کی زند گی میں آئے، اور آپ کو ایسی خوشی ملے گی جو ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گی۔
لوگ: بیان کرنے والی، فرشتہ
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی