Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 066 (He’s finally here)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

66. آخر وہ یہاں آ ہی گیا


سوَین: ’’وہ آخر کب آرہے ہیں؟‘‘

سوَین بڑی مشکل سے انتظار کر رہا ہے۔ وہ بار بار کھڑکی کی طرف جا رہاہے۔

سوَین: ’’امی، ابو کب آر ہے ہیں؟‘‘

والدہ: ’’اب زیادہ دیر نہیں ہے۔ اُنہوں نے آج ہی اپنے کام کے بعد گھر آنا ہے۔مَیں امید کرتی ہوں وہ گاڑیوں کی بھیڑ میں نا پھنس گئے ہوں۔‘‘

سوَین: ’’وہ آج میرے لیے نئی کمپیوٹر گیم لے کر آ رہے ہیں۔ کاش وہ ابھی آجائیں!‘‘

کاش وہ ابھی آجائے! اسرائیل کے لوگوں نے بہت سال پہلے یہی بات سوچی۔ اُنہوں نے انتظار کیا اور اُمید رکھی کہ وہ جلد آئے گا، وہ بچانے والا جس کا خُدا نے وعدہ کیا۔

اندریاس کو بے صبری سے انتظار تھا۔ وہ اُس کے انتظار میں تھا جو نجات اور امن لائے گا۔ وہ زیادہ تر یوحنا کے ساتھ رہتا تھا۔ وہ ہمیشہ اُس کے بارے میں بات کرتا تھااور اُسے دیکھا بھی ہوا تھا۔

اور پھر اندریاس کی زندگی کا سب سے اچھا دن آگیا۔

وہ یوحنا کے ساتھ دریائے یردن کے کنارے کھڑا تھاجب یوحنا اچانک چلایا:

یوحنا: ’’دیکھو، وہ رہا: یسوع! وعدہ کیا ہوا بچانے ولا۔‘‘

اندریاس نے اُس طرف دیکھا جہاں یسوع کھڑا تھا۔

اندریاس: ’’وہ رہا! آخر وہ یہاں آہی گہا۔‘‘

اندریاس یسوع کو جاننا چاہتا تھا۔ وہ اپنے دوست کے ساتھ یسوع کے پیچھے چل پڑا۔ یسوع کو یہ بالکل ٹھیک پتا ہے کہ کون اُس کو ڈھونڈ رہا ہےاور کون اُس کو جاننا چاہتا ہے۔ وہ پیچھے مڑا اور پوچھا:

یسوع: ’’تم کسےتلاش کررہےہو؟ تم کیا چاہتے ہو؟‘‘

اندریاس: ’’آپ کہاں رہتے ہیں؟‘‘

یسوع: ’’میرے ساتھ آؤ مَیں تمہیں دکھاؤں گا۔‘‘

وہ بڑی خوشی اور جوش کے ساتھ یسوع کے ساتھ چلے گئے۔ اُنہوں نے دیکھا کہ وہ کہاں رہتا ہے اور سارا دن اُس کےساتھ رہے۔

یسوع کے ساتھ رہنےسے سب سے بڑی خوشی ملتی ہے۔ کیا آپ کے پاس یہ خوشی ہے؟ اندریاس کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہوگی۔ وہ اِس زبردست تجربے کے بارے میں کسی کو بتانا چاہتا تھا۔

دوسروں کو بھی بتائیے - صرف اتناہی کرنا ہے! آپ یسوع کے بارے میں آج کس کو بتا ستے ہیں؟

اندریاس نے سب سے پہلے اپنے بھائی کو بتایا۔

اندریاس: ’’شمعون، ہمیں یسوع مل گیا ہے! وہ یہیں ہے۔ میرے ساتھ آؤ، تمہارے لیے بھی ضروری ہے کہ اُس کو جانو!‘‘

اندریاس کا جوش دیکھنے والا تھا۔ شمعون نے اپنے بھائی کا یقین کیا اور اُس کے ساتھ چلا گیا۔ اور ایسے لگ رہا تھا جیسے یسوع اُن کا انتظار کر رہا ہو۔ یسوع کو اُس کا نام بھی پتا تھا۔

یسوع: ’’تم شمعون ہو۔ لیکن اب سے تمہیں پطرس پکارا جائے گا۔‘‘

ایک نیا نام۔ اس کا مطلب تھا کہ یسوع اُسے ایک نیا انسان بنائیں گے۔ یسوع کو ڈھونڈنےا ور اُس کے پیچھے چلنے سے ہماری زندگی بدل جاتی ہے۔

اِس سے مجھے تسلی ملتی ہے، کیونکہ وہ مجھے بھی تبدیل کر دیتا ہے۔


لوگ: بیان کرنے والی، سوَین، والدہ، یوحنا، اندریاس، یسوع

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 02, 2024, at 10:59 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)