STORIES for CHILDREN by Sister Farida(www.wol-children.net) |
|
Home عربي |
Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 001 (Jesus loves children) This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Aymara -- Azeri -- Bengali -- Bulgarian -- Cebuano -- Chinese -- English -- Farsi -- French -- Fulfulde -- German -- Greek -- Guarani -- Hebrew -- Hindi -- Indonesian -- Italian -- Japanese -- Kazakh -- Korean -- Kyrgyz -- Macedonian -- Malayalam? -- Platt (Low German) -- Portuguese -- Punjabi -- Quechua -- Romanian -- Russian -- Serbian -- Slovene -- Spanish-AM -- Spanish-ES -- Swedish -- Swiss German? -- Tamil -- Turkish -- Ukrainian -- URDU -- Uzbek
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے 1. یسوع بچوں کو پیار کرتا ہےسوئٹذرلینڈ کی ایک شہزادی کے پاس مہمان آئے اور پُوچھا، ’’کیا آپ ہمیں مہربانی فرما کر شاہی زیورات دِکھا سکتی ہیں؟‘‘ ’’کیوں نہیں،‘‘ اُس نے جواب دیا، اور اور دروازے کی طرف گئی اور دو بچوں کے ساتھ واپس آئی۔ اُس شہزادی نے دونوں بچوں کو اُٹھایا اور مہمانوں کی طرف دیکھتے ہوئے مُسکرائی، اور بولی، ’’یہ ہیں میرے زیور۔‘‘ مہمان کافی حیران ہوئے کیونکہ اُن کا خیال تھا کہ ہمیں ہیرے اور جواہرات دکھائے جائیں گے۔ لیکن وہ سمجھ گئے کہ شہزادی کی نظر میں اُس کے بچے قیمتی پتھروں سے بھی زیادہ قیمتی تھے۔ یہ سچ ہے، ہر کسی کے دل میں بچوں کے لیے پیار نہیں۔ لیکن میں ایک شخص کو جانتی ہوں جو بچوں کو پیار کرتا ہے: جو کہ خداوند یسوع ہے۔ بائبل مقدس ہمیں اُس وقت کے بارے میں بتاتی ہے جب ماں باپ اپنے بچوں کو یسوع کے پاس لاتے تھے تاکہ وہ اُن کو برکت دے سکے اور وہ بچے یسوع کے بارے میں جان سکیں۔ لیکن اُن کے یسوع کے پاس پہنچنے سے پہلے ہی اُن کو غصے والی آوازیں آئیں۔ شاگرد: ’’تُم کیا کر رہے ہو؟ جاؤ یہاں سے، چلے جاؤ یہاں سے!‘‘ بچے گھبرا گئے، اور اپنی جگہ پر رُک گئے۔ اُنہوں نے ایک بھی لفظ نہ بولا۔ اور یہ یسوع کے شاگرد تھے جو اُن بچوں کو بہت زور سے ڈانٹ رہے تھے۔ مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یہاں پر کہانی ختم نہیں ہوئی۔یسوع بچوں کو پیار کرتا ہےاِس لیے وہ جلدی سے اُن کی طرف مُڑا اور کہا: یسوع: ’’اِن چھوٹے بچوں کو میرے پاس آنے دو۔ اُنہیں واپس مت بھیجو۔ آسمان کی بادشاہی اِن ہی کی ہے۔‘‘ یسوع بچوں کو پیار کرتا ہے۔ وہ اُن کو اپنے پاس بُلاتا ہے کہ وہ اُس پر بھروسا کریں اور اُس کو پہچانیں۔ اور بچے اُس کے پاس آئے۔۔۔ ۔۔۔ لڑکے اور لڑکیاں جو آپ کی عمر کے تھے وہ بچے وہ دن کبھی نہ بھولے جب یسوع اُن کے ساتھ بچوں کی طرح پیش آیاا ور اُن کو برکت بھی دی۔ یسوع بچوں کو پیار کرتا ہے! بچے اِس بات سے بہت خوش ہوئے اور اُنہوں نے جا کہ اور بھی بچوں کویسوع کے بارے میں بتایا۔ آپ ہمیشہ یہ یاد رکھیں کہ یسوع آپ کو بھی پیار کرتا ہے! بائبل میں وہ آپ کو کہتا ہے: جو بھی میرے پاس آنا چاہے گا مَیں اُس کو واپس نہیں بھیجوں گا۔ لوگ: بیان کرنے والی، یسوع، شاگرد جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی |