STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 148 (The hardest test 3)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

841. سب سے مشکل امتحان ۳


کیا مَیں ٹھیک ہوں؟ جب آپ کو کوئی مشکل امتحان دینا ہو تو آپ زیا دہ بستر پر رہتے ہیں۔

لیکن ابراہام نے ایسا نہیں کیا۔ وہ بہت جلدی اُٹھ گیا۔ اُس کا امتحان ریاضی یا سائنس میں نہیں لیا گیا۔ خُدا نے اُس کے ایمان کا امتحان لیا۔

خُدا کی آواز: ’’ابراہام!‘‘

ابراہام: ’’مَیں حاضر ہوں۔‘‘

خُدا کی آواز: ’’اضحاق کو لے، تیرا اکلوتا بیٹا جسے تو بہت پیار کرتا ہے، اور موریاہ کے علاقے میں جا۔ پہاڑ پر اُسے قربان کر دے؛ مَیں تجھے بتاؤں گا کس جگہ پر۔‘‘

جو بھی خُدا کو نہیں جانتا نا ہی اُسے پیار کرتا ہےوہ یہی سوچے گا کہ وہ ظالم خُدا ہے۔ ابراہام نے اُس کے بارے میں بالکل بھی بُرا نہیں سوچا جو اُسے آزما رہا تھا۔

بائبل ہمیں صاف بتاتی ہے: ابراہام جلدی اُٹھا اور اپنے گدھے کو لادا۔ اُس نے قربانی کے لیے لکڑے لادی، ااور اپنے ساتھ دو نوکروں کو لیا اور اپنے بیٹے کو بھی، اضحاق کو۔ انہوں نے تقریباً ۵۷ میل کا سفر طے کیا۔ یہ ایک لمبا سفر تھا، ایسا سفر جس پر وہ کبھی بھی مڑسکتے تھے۔

تین دن کے بعد، ابراہام کو پہاڑ نظر آگیا۔ اُس نے اپنے نوکروں سے بات کی۔

ابراہام: ’’یہیں پر رُکوگدھے کے ساتھ۔ مَیں اور میرا بیٹا خُدا کی پرستش کرنے جا رہےہیں۔ اُس کے بعد ہم واپس آجائیں گے۔‘‘

کیا آپ نے یہ سنا؟ ابراہام نے کہا: ہم واپس آئیں گے۔ اُسے پکا یقین تھا کہ خُدا اضحاق کو واپس زندہ کر دے گا۔

بیٹے نے لکڑیاں پکڑ لیں، باپ نے جلتے ہوئے کوئلوں کی انگیٹھی پکڑی اور ساتھ ہی چھُری بھی۔ اور پھر وہ ایک ساتھ چلنے لگے۔

اضحاق: ’’ابو!‘‘

ابراہام: ’’بولو میرے بیٹے۔‘‘

اضحاق: ’’ہمارے پاس لکڑیاں اور آگ ہے، لیکن ہمارے پاس سوختنی قربانی کے لیے برّہ کہاں ہے؟‘‘

ابراہام: ’’ہم یہ بات خُدا پر چھوڑتے ہیں۔ میرے بیٹے وہ ہمیں برّہ مہیا کرے گا۔‘‘

جب وہ اُس جگہ پر پہنچ گئے جو خُدا نے انہیں دکھائی، ابراہام نے مذبح تیار کیااور لکڑیاں اِس پر رکھیں۔ اُس نے اپنے بیٹے اضحاق کو باندھا اور اُسے مذبح پر لِٹایا۔ اور پھر اُس نے چھُری لی۔

فرشتہ: ’’ابراہام! ابراہام!‘‘

ابراہام: ’’مَیں حاضر ہوں۔‘‘

فرشتہ: ’’اپنے بیٹے کو زخمی نا کرنا۔ اب مجھے سمجھ آگیا ہے کہ تو اپنے بیتے سے بھی زیادہ اپنے خُدا سے پیار کرتا ہے۔‘‘

ابراہام نے سب سے مشکل امتحان میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔

موریاہ کے مقام سے کچھ ہی گَز دور کافی سال بعد خُدا نے اپنا بیٹا قربان کر دیا، تاکہ ہم اُس کے بیٹے بن سکیں اگر ہم اُس پر یقین رکھیں تو۔ کیا آپ ابھی کے ابھی میرے ساتھ دعا کریں گے؟

’’مالک یسوع، مَیں بھی ابراہام کی طرح تجھ پر ایمان رکھتا/رکھتی ہوں۔ اگر کسی کا ایسا ایمان ہو تو اُسے کیا ہو سکتا ہے؟!‘‘


لوگ: بیان کرنے والی، ابراہام، خُدا کی آواز، اضحاق، فرشتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 06, 2024, at 06:10 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)