STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 113 (Can your God do everything)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

311. کیا آپ کا خدا سب کچھ کر سکتا ہے


کیتھرین: ’’جوڈی، ذرا سوچو - مجھے ۵۲ ڈالر سے بھی زیادہ مل گئے ہیں۔ کیونکہ۔ کوئی بھی نہیں جانتا تھا کہ مَیں پیسوں کے لیے دعا کر رہی تھی تاکہ مشنریوں کو دے سکوں۔‘‘

جوڈی: ’’تمہا را مطلب کیا ہے؟‘‘

کیتھرین: ’’جب بھی مجھے وظیفہ ملتا ہے، مَیں اِس میں سے کچھ پیسے مشنری کاموں کے لیے خُدا کو دیتی ہوں۔ اور اب مَیں ایک گُڑیا خریدکر اِس ڈبے میں ڈالنا چاہتی ہوں جو کہ کرسمس پر چائنہ جائے گا۔ کیا تم میرے ساتھ آ رہے ہو؟‘‘

جوڈی: ’’ہاں ضرور!‘‘

کھلونوں کی دوکان پر، اُنہوں نے ایک گُڑیا خریدنے کا فیصلہ کیا جس کے لمبے بال تھے اور خوبصورت نیلے رنگ کے کپڑے تھے۔ دعا کے بعد، کیتھرین اورجوڈی ہارٹمن کے گھر گئے۔ (دروازے کی گھنٹی کی آواز، دروازہ کھلنے کی آواز)

کیتھرین: ’’آپ کا دن اچھا رہے، آنٹی ہارٹمن! یہ کرسمس کے تحفوں کے لیےہے۔‘‘

ہارٹمن: ’’ارے، معاف کرنا لیکن وہ ڈبہ بند ہو چکا ہے۔‘‘

کیتھرین: ’’ارے نہیں! لیکن اِس گُڑیا کا چائنہ جانا بہت ضروری ہے۔ مَیں یہ جانتی ہوں کہ یہی حقیقت ہے۔ یسوع نے مجھے پیسے مہیا کیے تاکہ مَیں یہ خرید سکوں۔‘‘

جب ہارٹمن نے دیکھا کہ لڑکی کتنی سنجیدہ ہے تو اُنہوں نے ڈبہ کھول دیا۔

کیتھرین: ’’بہت بہت شکریہ ہارٹمن آنٹی۔ خُدا کا اِس کےپیچھے مقصد ہے۔‘‘

بہن روت کو جیسے یہ معلوم ہو گیا ہو! وہ چین میں ایک مشنری تھی اور ایک چھوٹی لڑکی کو جرمن زبان سکھاتی تھی۔

ادینا کو زبانوں کی نعمت حاصل تھی۔ لیکن اُس نے کبھی بھی زندہ خُدا کے بارے میں نہیں سنا تھاجس نےمعجزے کیے اور اُسے بہت پیار بھی کرتا تھا۔

ادینا: ’’کیا آپ کا خُدا واقعی سب کچھ کر سکتا ہے؟‘‘

بہن روت: ’’ہاں، اُ س کےلیے کوئی کام ناممکن نہیں ہے۔‘‘

ادینا: ’’تو پھر اُسےچاہیےکہ وہ مجھے ایک جرمن گڑیا بھیجے کرسمس کےلیے جس کے کپڑے نیلے ہوں۔ براہ مہربانی اُس کو یہ بتادیجیے!‘‘

بہن روت سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ خُداکیسے اِس خواہش کو پورا کر سکتا ہے۔ وہ ہکی بکی رہ گئی جب اُس نے ڈبے کو کھولا دعا کےجواب میں گڑیا۔ یہ کوئی اتفاق نہیں تھا۔

بہن روت: ’’شکریہ، خُداوند یسوع۔ تو زندہ ہے اور سچ میں تو ہر کام کر سکتا ہے۔ ادینا کی بھی مدد کر کہ وہ تجھے جان سکے۔‘‘

وہ تحفہ خوبصورت طریقے سے بند تھا، اور وہ اُسے ادینا کے پاس لائی۔

بہن روت: ’’یہ دیکھو ادینا خُداوند یسوع نے یہ تمہارے لیےبھیجا ہے۔‘‘ ( کاغذ کی آواز)

ادینا: ’’یہ تو بہت پیاری ہے! یہ بالکل ویسی ہی گڑیا ہے جیسی مَیں چاہتی تھی۔‘‘

وہ خوشی سے پور ے کمر ے میں اُچھلنے لگی۔لیکن اچانک سے وہ سنجیدہ ہو گئی۔

ادینا: ’’بہن روت، یسوع سب کچھ کر سکتا ہے۔ مَیں اُس پر یقین کرتی ہوں کیونکہ اُس نے میری خواہش پوری کر دی۔ خُداوند یسوع میری زندگی میں آ اور میرے دل کو صاف کردے۔ مَیں تجھ سے ۰۰۱ فیصد تعلق رکھنا چاہتی ہوں۔ آمین۔‘‘

کرسمس کی خوشی ادینا کے دل میں آ گئی۔ یسوع کچھ بھی کر سکتاہے۔ اوراُس نے یہ بہت سارے لوگوں کو بتایا۔


لوگ: بیان کرنے والی، کیتھرین، جوڈی، ہارٹمن، ادینا، بہن روت

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 05, 2024, at 02:13 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)