Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 080 (A bill for Mom)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
08. ماں کے لیے بل
یاسمین کی پسندیدہ چیز کھلونوں میں دیوار پر لگے تختے پر پڑی تھی۔
یاسمین: ’’ہر کسی کو پیسےکی ضرورت پڑتی ہے۔ بڑوں کو یہ اعزاز حاصل ہے۔ وہ خرید سکتے ہیں جو بھی وہ چاہیں۔ لیکن ہاں، میرے پاس ایک ترکیب ہے۔‘‘
یاسمین کو بہت جلدی تھی۔ دوپہر کے کھانے کے بعد وہ اپنے کمرےمیں گئی۔ اُس کو صرف پنسل اور کاغذ کی ضرورت تھی۔
یاسمین: ’’یاسمین کے خرچوں کی فہرست۔ مَیں کوئی غلام تو نہیں جو بغیر کچھ لیے ہی کام کرتی جاؤں:
ترمیم شدہ شیشہ اُٹھا کر ظرف میں رکھا ۰۵.۲ ڈالر
فوارے کو دھویا ۴ ڈالر
ہر روز رات کو میز پر سے برتن اُٹھائے ۸ ڈالر
کمرے کو صاف کیا (مشکل کام) ۰۵.۳۱ڈالر
دھلائی کے پانی کا برتن خالی کیا ۵ ڈالر
کچرا لے کر گئی (کتنی بدبو آتی ہے!) ۸ ڈالر
یہ سب ملا کر ۵، ۱۲۔۔۔۔۔۔ ۱۴ ڈالر
براہِ کرم جلد اکا کر دیں!
آپ کی محنت کش یاسمین۔‘‘
چپکے سےاُس نے باورچی خانے کے میز پر وہ بل رکھ دیا۔ شام کے کھانے پر اُسے پہلےہی ایک خط اُس کی پلیٹ کے ساتھ پڑا ملاتھا۔ لیکن بعد میں جب وہ اکیلی تھی تب اُس خط کو کھولا۔
یاسمین: ’’اب مجھے تجسس ہو رہا ہے (خط کے کھولنےکی آواز، پیسے باہر گرتے ہوئے) پورے ۱۴ ڈالر! اِس سے پہلے میں اِتنی امیر نہیں تھی۔ ارے اس کے ساتھ کوئی لکھا ہوا نوٹ بھی ہے:
میری پیاری یاسمین! یہ رہی تمہاری تنخواہ۔ تم واقعی ایک محنتی لڑکی ہو۔ جب تمہارے پاس وقت ہو، تو مہربانی سے میرا بل بھی پڑھ لینا۔
دس سال تک میں تمہارے کپڑے دھوتی رہی کوئی معاوضہ طلب نہیں کیا جا رہا
دس سال تک میں تمہارے لیے پکاتی رہی کوئی معاوضہ طلب نہیں کیا جا رہا
جب تُم بیمار تھیں تب میں نے تمہاری تیمارداری کی کوئی معاوضہ طلب نہیں کیا جا رہا
میں تمہارے ساتھ کھیلی کوئی معاوضہ طلب نہیں کیا جا رہا
تمہارے مسائل اورپریشانیاں سُننے کے لیے میں ہمیشہ وقت نکالتی رہی کوئی معاوضہ طلب نہیں کیا جا رہا
مَیں اِس فہرست کو اور لمبا نہیں بنانا چاہتی۔ مَیں نے جو بھی کیا، تمہارے لیے خوشی سے کیا کیونکہ میری آنکھوں کا تارا مَیں تم سے بہت پیار کرتی ہوں، تمہاری ماں۔‘‘
یاسمین بہت شرمندہوئی۔ وہ بھاگ کر اپنی ماں کے پاس گئی اور اُن کے گلے لگی۔
یاسمین: ’’امی، مَیں آج کے بعد کبھی آپ کو دوبارہ بل نہیں دوں گی۔ یہ رہے واپس آپ کے پیسے۔ مَیں آپ سے پیار کرتی ہوں!‘‘
دوسروں کی مدد کرنے سے اُن کو خوشی ملتی ہے اور کچھ دینے سے بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ جلد ہی ماؤں کا دن منایا جائے گا۔
کیا آپ خوشی دینا چاہتے ہیں؟ مَیں اُمید کرتی ہوں کہ آپ کے پاس کوئی اچھی ترکیب ہو گی جس سے آپ اپنی امی کو حیران کردو۔
اور یاد رہے: دوسروں کے لیے کچھ کرنے سےواپس آپ کو خوشی ملتی ہے۔ ضروری نہیں کہ صرف ماؤں کے دن پر ہی ایسا کیا جائے۔
لوگ: بیان کرنے والی، یاسمین
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی