STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 075 (Special binoculars)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

57. خاص دوربین


کیا آپ کو پتا ہے کہ پیغمبر کیا ہوتا ہے؟

سارہ: ’’خُدا اُسے اپنے منصوبے بتاتا ہے۔‘‘

ایسمس: ’’وہ مستقبل کی پیشینگوئی کر سکتا ہے۔‘‘

یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ پیغمبر وہ ہوتا ہے جس نے خُدا سے خاص دوربین حاصل کی ہوتی ہے۔ وہ دوربین جس سے وہ مستقبل دیکھ سکتا ہے اور وہ جو دیکھ سکتاہے وہ کوئی اور نہیں دیکھ سکتا۔

ذکریا ہ نے بھی مستقبل دیکھا تھا اور اُس نے وہ لکھ لیا جو خُدا نے اُسے دکھایا۔ بائبل کی یہ آیت پڑھیں:

لڑکی: ’’اے یروشلیم نہایت خوشی منا۔ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے، صادق اور فاتح، حلیم اور گدھے پر سوار۔‘‘

خُدا نے جو پہلے سے بتایا وہی ہوا۔ زکریاہ نے پہلے ہی جو دیکھا تھا وہ لفظ با لفظ ۰۰۵ سال بعد پورا ہوا۔

یسوع یروشلیم کے راستے پر جا رہا تھا۔ وہ ایک چھوٹے گاؤں میں آیا۔ اُ س نے اپنے شاگردوں میں سے دو کو آگے بھیجا۔

یسوع: ’’سامنے والے گاؤں میں جاؤ۔ وہاں تمہیں ایک گدھا ملے گا۔ اُسے کھول کر میرے پاس لے آؤ۔‘‘

شاگرد: ’’کیا ہم اُسے ویسے ہی لا سکتے ہیں؟‘‘

یسوع: ’’اگر کوئی تمہیں پوچھے کہ تم گدھے کو کیوں لے کر جا رہے ہو، تو اُسے بتانا کہ مالک کو اِس کی ضرورت ہے۔‘‘

شاگرد: ’’جیسا آپ کہیں ہم ویسا ہی کریں گے۔‘‘ (پکی سڑک پر قدموں کی آواز)

دو لوگ چھوٹے گاؤں میں گئےاور بالکل ویسا ہی ہوا جیسا یسوع نے کہا تھا۔ اُنہوں نے گدھے کوڈھونڈ لیا اور اُسے کھولا۔

گدھے کا مالک: ’’ارے، تم دونوں کیا کر رہے ہو؟ وہ گدھا میرا ہے۔‘‘

شاگرد: ’’مالک کو اِس کی ضرورت ہے اور ہمیں بھیجا ہے اِس کو لانے کے لیے۔‘‘

گدھے کا مالک: ’’تمہارے مالک کو؟ اچھا، پھر۔ ٹھیک ہے۔ سب ٹھیک ہے۔ اِسے لے جاؤ۔‘‘

(پکی سڑک پر قدموں کی آواز)

شاگرد گدھےکو واپس یسوع کے پاس لائے، اپنے کپڑے اُ س جانور پر ڈالے او ر یسوع اُس گدھے پر سوار ہو گیا۔ دوسروں نے اپنے کپڑے زمین پر بچھا دیے اور کھجو رکی ڈالیوں کو ہلا ہلا کر اُس کا استقبال کیا۔ اُنہوں نے یسوع کی آمد پر بہت خوشی منائی۔

لوگ: ’’اے یروشلیم نہایت خوش ہو، تیرا بادشاہ تیرے پاس آ رہا ہے۔‘‘

لوگ: ’’ہوشعنا! بادشاہ کو خوش آمدید جو خداوند کی طرف سے آتا ہے۔‘‘

لوگ: ’’ہوشعنا! ہماری مدد کر! تو ہی ہمارا بادشاہ ہے۔‘‘

وہ ایسا بادشاہ چاہتے تھے جو اُنہیں روٹی دے، جو اُنہیں رومیوں کے ظلم سے بچائے۔ لیکن یسو ع اِ ن کاموں کےلیے نہیں آیا تھا۔

مایوس ہو کر ایک ہفتے کے بعد وہ چلاّئے:

لوگ: ’’ہمیں اِس کی ضرورت نہیں۔ اِسے دور لے جاؤ۔ اِسے صلیب دو۔‘‘

اُن لوگوں نے یہ نا جانا کہ یسوع اُن کو کھانے پینے سے کہیں زیادہ دینا چاہتا ہے۔ وہ بادشاہ، اُن کی زندگیوں پر حکومت کرنا چاہتا تھا۔

مَیں بہت خوش ہوں کہ وہ ہماری زندگی میں بھی یہی کرنا چاہتا ہے۔


لوگ: بیان کرنے والی، سارہ، ایسمس، لڑکی، یسوع، شاگرد، گدھے کا مالک، لوگ

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 02, 2024, at 11:34 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)