STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 059 (Tears on Christmas 1)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

95. کرسمس پر آنسو ۱


مسیحی بورڈنگ سکول میں ہر کوئی چھٹی پر جانے کےلیے تیار ہو رہا تھا۔ تورا کو اپنی کرسمس کی چھٹیوں کا انتظار تھا۔ اُس کے والد اسے لے گئے۔ گھر جانے کے لیے گاڑی کا راستہ لمبا تھا۔ تورا نے بہت ساری چیزوں کے بارے میں سوچا۔

تورا: ’’ابو، کیا راشدہ پھر سے مجھے پہچانے گی؟ حسن کا کیا حال ہوگا؟‘‘

تورا اپنے بہن بھائی، بّلی اور بکریوں کے بارے میں خوش تھی کہ وہ اُنہیں دیکھے گی۔

جب وہ اپنے گاؤں میں پہنچے تو اُنہوں نے کھِڑ کیوں میں موم بتیوں کی روشنیاں دیکھیں۔ باہر، آس پاس جگنو اُڑ رہے تھے۔ اور جو لڑکیاں کُنویں میں سے پانی نکال رہی تھیں اُنہوں نے پکارا:

لڑکیاں: ’’ہیلو، تورا! ہمیں خوشی ہے کہ تم واپس آگئی ہو۔ تم کیسی ہو؟ کیا تم ہمیں اپنے سکول کے بارے میں بتاؤ گی؟‘‘

تورا: ’’ہاں بتاؤں گی۔ لیکن کل۔ پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے۔ مجھے ملنے آنا۔‘‘

اُس کی ماں نے اُس کا پسندیدہ کھانا بنایا۔ اُس کے پاس بتانے کو بہت کچھ تھا۔ تورا کافی عرصے سے گئی ہوئی تھی پھر بھی سب کچھ ویسے کا ویسا ہی تھا۔ لیکن ایک چیز ایسی تھی جو الگ لگ رہی تھی۔ وہ اُ س وقت کو یاد کر رہی تھی جب وہ اپنی چٹائی پر لیٹ کر سویا کرتی تھی۔

یہ کرسمس کا موقع تھا۔ گاؤں میں کوئی ایسا نہیں تھا جو جشن منائے۔ تورا صرف اکیلی تھی جو یسوع کو پیار کرتی تھی۔ وہ جشن منانا چاہتی تھی، لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ کیسے۔

تورا: ’’میری پاس ایک ترکیب ہے۔ کل مَیں صبح جلدی اُٹھوں گی اوراپنی بائبل پڑھوں گی۔‘‘

اور پھر اُس نے ایسا ہی کیا۔ وہ گھر سے باہر نکلی اور پہاڑ پر چڑھی۔ وہ اکیلی وہاں پر بیٹھ گئی اور مریم، یوسف اور بچے یسوع کے بارے میں پڑھا۔

تورا: ’’یسوع آیا، لیکن اُس کے اپنے لوگوں نے اُسے قبول نا کیا۔ تب خداوند یسوع کو نکال کر بیت لحم کے دروازے بند کر لیے گئے اور آج دلوں کے دروازے بند ہیں۔‘‘

جب تورا دس سال کی تھی تو اُس نے یسوع کو اپنی زندگی میں آنے کی دعوت دی اور اُس پر یقین کیا کہ وہی اُس کا مالک اور بچانے والا ہے۔

حسن: ’’تورا، مَیں تمہیں ڈھونڈ رہا تھا۔ تم کیا پڑھ رہی ہو؟‘‘

اگر وہ اپنے بھائی کو بائبل کی کہانی سنائے گی تو کیا وہ سب کو بتا تو نہیں دے گا؟ اگر ایسا ہوا تو اِس کے بہت برے نتیجے نکلتے اُس کے لیے۔ لیکن پھر بھی اُس نے یہی کیا اور بتا دیا۔ پوری دنیا میں کرسمس کے موقع پر گھنٹیاں بجائی جا رہی تھیں اور اُسی وقت ایک چھوٹے لڑکے نے پہلی بار یسوع کے بارے میں ایک کہانی سنی۔

کرسمس کا دن بہت خوبصورتی سے شروع ہوا، لیکن دن کے آخری وقت میں آنسو نکل آئے۔ کیوں؟ مَیں آپکو اگلے ڈرامے میں بتا ؤں گی۔


لوگ: بیان کرنے والی، لڑکیاں، تورا، حسن

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 02, 2024, at 10:40 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)