Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 155 (Hands off 3)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
551. خبر دار کرنا ۳
کیا آپ جانتے ہیں کہ قسمت کا حال بتانے والا کیا ہوتا ہے؟
بچہ: ’’یہ کوئی ایسی عورت ہوتی ہے جو شیطان کے لیے کام کر رہی ہوتی ہے، اور اِس وجہ سے وہ بتاتی ہے کہ مستقبل میں کیا ہونے والا ہے۔‘‘
وہ جو بتاتی ہے وہ پورا غلط نہیں ہوتا لیکن وہ کوشش کر رہی ہوتی ہے کہ ملتا جلتا بتائے۔
قسمت کا حال بتانے والے بہت لمبے عرصے سے موجود ہیں۔
جب پولس اپنے دوست کے ساتھ فلپّی کو گیا، تو بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ ایک عورت بھاگتی ہوئی اُن کے پیچھے گئی اور اُس عورت میں ایک بدروح تھی جو قسمت کا حال بتایا کرتی تھی۔ وہ گلی میں زور زور سے چلّانے لگی۔
قسمت کا حال بتانے والی: ’’یہ آمی خُدا کے خادم ہیں۔ یہ تمہیں بتائیں گے کہ تم کیسے بچ سکتے ہو۔‘‘
بچہ: ’’لیکن اِس نے تو سچ کہا نا!‘‘
بالکل سچ۔ لیکن پولس ابھی تک اِس سے خوش نہیں تھا۔ اُسے اُس عورت کی مشہوری کی ضرورت نہیں تھی۔
پولس: ‘‘یسوع مسیح کےنام میں: اِس عورت کو چھوڑ دے!‘‘
قسمت کا حال بتانے والی روح فوراً اُسے چھوڑ گئی۔ یسوع ہی فتح مند ہے! شیطان اُس کے سامنے کانپتا ہے۔ ویسے تو ہم اُسے دیکھ نہیں سکتے، پھر بھی شیطان اِس کام میں مصروف رہتا ہے کہ وہ لوگوں کو خُدا پر یقین کرنے سے روکتا رہے۔ اِس لیے وہ ہمیں اِس کا متبادل دیتا ہے: توہُم پرستی۔
یہ بالکل سچ ہے کہ جو کوئی بھی یسوع کے لیے اپنے دل کا دروازہ بند کرتا ہے وہ اِسے توہُم پرستی کے لیے کھولتا ہے۔
ہم اِسے تعویزوں میں پہچان سکتے ہیں جو کہ بہت سے لوگ گلے کے ہاروں اور ہاتھ کے کڑوں میں پہنتے ہیں۔
ہم اِسے اُن چیزوں میں پہچان سکتے ہیں جنہیں لوگ اپنی گاڑی میں لٹکاتے ہیں۔ شیطان ہمیں ایسے ہی جھوٹے کھیلوں میں جھولنے والی چیزوں میں اُلجھانے کی کوشش کرتا رہتا ہے اور سوچنے پہ مجبور کرتا رہتا ہے کہ ہم اپنے مستقبل کو جاننے کے چکر میں لگے رہیں۔
بچہ: ’’اور اگر ہم یہ سب صرف تفریح کے لیے کریں؟‘‘
مارٹن نے بھی یہی سوچا، جب اُس کے سکول میں کچھ بچوں نے گھومنے والے گلاس کی مدد سے روحوں سے بات کرنے کی کوشش کی۔ لیکن اُس کے بعد سے وہ بہت خوف میں رہنے لگا اور اُسے خوفناک خواب آنے لگے۔
کیا آپ کو سیاہی دان والے تجربے کے بارے میں معلوم ہے؟
اپنی ایک انگلی کو سیاہی دان میں ڈالیے صرف مزاق کے لیے۔ اور دوسری اُنگلی کو سنجیدگی سے ڈالیے۔
بچہ: ’’ارے، دونوں انگلیاں نیلی سیاہی سے بھر گئی ہیں!‘‘
تو پھر اپنے آپ کو دشمن کی دعوتوں سے بچا کر رکھیے۔ اِس سے فرق نہیں پڑتا کہ یہ مزاق کے لیے ہے یا سنجیدگی کے لیے، کیونکہ پچھتاوا ہمیشہ رہتا ہے۔ مثال کے طور پر، ہو سکتا ہے آپ کا دل نا کرتا ہو کہ بائبل پڑھیں اور دعا کریں۔
بچہ: ’’کیا آپ اپنے ستاروں کا حال پڑھتی ہو؟‘‘
نہیں۔
بچہ: ’’میری امی بھی نہیں پڑھتیں۔ وہ کہتی ہیں کہ خُدا بھی اِس سے منع کرتاہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم صرف اُس پر یقین کریں۔‘‘
اور جب آپ کے پاس یسوع ہو، تو آپ کو اور کچھ بھی نہیں چاہیے ہوتا۔ وہ فتح مند ہے اور دشمن کے جالوں سے ہمیں نکلنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ وہ آپ سے پیار کرتاہے اور اِس لیے وہ آپ کی حفاظت کرے گا!
لوگ: بیان کرنے والی، بچہ (بچی)، پولس، قسمت کا حال بتانے والی
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی