STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 115 (The greatest Christmas present)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

511. کرسمس کا سب سے عظیم تحفہ


لڑکی: ’’مجھے کرسمس کا بہت انتظار ہے۔ اِس سال میری خواہشوں کی فہرست ایک مِیل جتنی لمبی ہے۔‘‘

لڑکا: ’’اُمید ہے میری سب سے بڑی خواہش پوری ہو جائے گی۔ میرا بہت دل ہے کہ مجھے سمارٹ فون ملے۔‘‘

آپ کو تھوڑ ا زیادہ انتظار کرنا پڑے گا۔

لڑکی: ’’جی ہاں، بد قسمتی سے!‘‘

لیکن شکر ہے کہ اتنا نہیں جتنا شمعون کو کرنا پڑا۔

لڑکا: ’’وہ کون ہے؟‘‘

بائبل اُسے اِس طرح سے بیان کرتی ہے: اب جوان نہ رہا بلکہ بوڑھا ہونے لگ گیا۔ وہ یروشلیم میں رہتا تھا اور خُدا کے ساتھ وفادار تھا۔ اُسے ۰۴ سال کے لمبے عرصے تک انتظار کرنا پڑا - بلکہ شاید اِس سے بھی زیادہ - اُس وقت تک جب تک اُس کی سب سے بڑی خواہش نہ پوری ہو گئی۔

لڑکی: ’’اِتنا لمباعرصہ؟ اور اُس کی سب سے بڑی خواہش کیا تھی!‘‘

اُس کی خواہش خُدا کے وعدوں میں سے ایک کے ساتھ جُڑی تھی۔

خُدا: ’’شمعون، تو دنیا کے نجات دہندہ کو دیکھنے کے بعد مرے گا۔‘‘

جبکہ شمعون کو انتظاراور انتظاراور انتظار کرنا پڑا، اُ س نے کبھی اُمید نہ چھوڑی۔ کیونکہ وہ جانتا تھا کہ وہ خُدا پر بھروسہ رکھ سکتا ہے۔

ایک دن وہ ہیکل میں گیا۔ اور اُسی وقت، مریم، یوسف اور بچہ یسوع بھی پہنچے۔ جب شمعون نے بچے کو دیکھا، اُسے اچانک سے پتہ چلا: کہ یہ وہی وعدہ کیا ہوا نجات دہندہ ہے!

شمعون نے یسوع کو دیکھا۔ اب اُس کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو چکی تھی۔ اس سے وہ اِتنا زیادہ خوش ہوا کہ دنیا کا کوئی تحفہ اِتنی خوشی نہیں دے سکتا!

بہت ہی زیادہ خوشی کے ساتھ اُس نے بچے کو اپنےہاتھوں میں لیا اور دعا کی۔

شمعون: ’’خُداوند، اب مَیں اطمینان سے مر سکتا ہوں، تو نے اپنا وعدہ میرے ساتھ قائم رکھا۔ میری آنکھوں نے دنیا کے نجات دہندہ کو دیکھ لیا۔‘‘

کسی نے شمعون کے بارے میں ایک گیت لکھا:
(سازوں کے بجنے کی آواز)

ایک بوڑھاآدمی تھا ، بوڑھا آدمی جس کا نام شمعون تھا۔
اُس کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی، کہ اُس نے خُدا کے بیٹے کو دیکھ لیا۔
آؤ، میرے پاس بھی آؤ، بچانے والا، مَیں دروازہ کھولتا ہوں۔
آؤ، میرے پاس بھی آؤ، بچانے والا، مَیں دروازہ کھولتا ہوں۔

مَیں نہیں جانتی کہ اِس کرسمس پر آپ کی سب خواہشیں پوری ہوں گی کہ نہیں۔ لیکن مَیں یہ جانتی ہوں کہ جب آپ یہ خواہش کریں گے کہ یسوع آپ کی زندگی میں آئے جیسے یہ گیت میں کہا گیا ہے، تو یسوع آج ہی آپ کی یہ خواہش پوری کر دے گا۔


لوگ: بیان کرنےوالی، لڑکی، لڑکا، خُدا، شمعون

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 05, 2024, at 02:16 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)