Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 069 (The showdown 2)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

96. مقابلہ ۲


سُوپ کا پیالہ میز پر پڑا تھا لیکن کسی نے کچھ نا کھایا۔ دو جگہیں خالی ہیں۔ کیا وہ ہمیشہ خالی رہیں گی؟

مشنری: ’’اِس کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔ ہم تیس سالوں سے اسکیمو میں کام کر رہے ہیں اور اُنہیں یسوع کے بارے میں بتا رہے ہیں، لیکن وہ یقین ہی نہیں کرتے۔ اُن کے دل اِتنے ٹھنڈے ہیں جیسے برف ہو۔‘‘

مشنری عورت: ’’اور اب یہ ہو رہا ہے۔ دو مشنری اور تین اسکیمو برف پر گاڑی چلا رہے ہیں اور یہ نہیں جانتے کہ تاقتور لہریں آ رہی ہیں۔ وہ لوگ مر جائیں گےاور جادوگر بھی ہم پر ہنسے گا۔‘‘

مشنری: ’’ہم ہار نہیں مانیں گے۔ ہم دعا کریں گے۔ اگر یسوع نے چاہا تو وہ اُنہیں بچا سکتا ہے۔ آسمان اور زمین کا کُل اِختیار اُسے دیا گیا ہے۔‘‘

جب وہ دعا کر رہے تھے تو سمندر میں بہت ہنگامہ ہوا۔ طاقتور لہروں نے سمندر کی برف کی طے کو توڑ دیا۔ پانچ اسکیمو اپنی برف والی گاڑی پر اپنی زندگی کے لیے چلّانے لگے۔

موسٰی: ’’برف ٹوٹ رہی ہے! ہم مر جائیں گے۔‘‘

اسکیمو: ’’کُتوں کو تیز دوڑاؤ۔‘‘

موسٰی: ’’چلو! محفوظ کنارا ڈھونڈو۔‘‘

کتے بہت تیز دوڑے۔ ہوا میں ایک فوارا اُبھرا۔ برف کے بڑے ٹکڑوں نے راستہ روک لیا۔ وہ تقریباً بے ہوشی کی حالت میں چٹانوں تک پہنچے۔ اُن کی برف والی گاڑی آسمان اور پانی کے درمیان لٹک گئی۔ کتے اور زیادہ نہیں بھاگ سکتے تھے۔ موسٰی پیچھے مڑا۔ اُس کا دل تو جیسے رک ہی گیا۔ برف کی ایک بڑی چادر جیسی اُن کی طرف آئی۔ وہ اُن کو چٹانوں کے ساتھ مسل دینے والی تھی۔ موسٰی نے یسوع کو پکارا۔

موسٰی: ’’مالک یسوع، ہماری مدد کر!‘‘

ایک بڑی زور کی آواز کے ساتھ وہ برف کی چادر اُن کی برف والی گاڑی کی طرف کار اُٹھانے والی مشین کی طرح بڑھی اور اُسے اُوپر اُٹھایا اور کنارے کی طرف پھینک دیا۔

موسٰی اور اسکیمو: ’’بچ گئے! ہم بچ گئے!‘‘

پھر ایک اور اورنچی لہر آئی اور سب کو جھٹکا لگا۔ پورے بھیگے ہوئے وہ اونچی اور محفوظ جگہ پر چڑھے۔ اُنہیں نو دن بڑے خطرے کو برداشت کرنا پڑا۔ اورپھر آخر کار، جب برف دوبارہ مضبوط ہو گئی تو وہ گھر جا سکتے تھے۔ خُدا نے اُن کی حفاظت کی تھی۔

کولّی نے اُن کو بہت دور سے ہی دیکھ لیا۔

کولّی: ’’کُپّا، وہ آرہے ہیں! وہ آرہے ہیں!‘‘

کُپّا: ’’کون؟‘‘

کولّی: ’’مشنری۔ یسوع مقابلہ جیت گیا ہے!‘‘

کُپّا: ’’ناممکن! نو دن کے بعد کوئی بھی تاقتور لہروں کے خطرے سے بچ کر واپس نہیں آ سکتا۔‘‘

جادوگر نے اُنہیں آگاہ کیے بنا ہی اُنہیں سمندر میں گاڑی لے کر جانے دیا۔برے حال میں لیکن محفوظ، وہ آدمی واپس گھر آگئے۔ یہ خُدا کا ایک معجزہ ہے۔

کُپّا نے یہ جان لیا اور یسوع پر یقین کر لیا۔ خوشی کے مارے کوئی بھاگ کر گرجے کی طرف گیا اور گھنٹیاں بجا دیں۔ اُس وقت سے بہت سارے اسکیمو لوگ یسوع پر ایمان لے آئے۔


لوگ: بیان کرنے والی، مشنری، مشنری عورت، موسٰی، اسکیمو، کُپّا، کولّی

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 02, 2024, at 11:18 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)