STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 160 (Why does Jesus allow it 1)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

061. یسوع کیوں یہ ہونے دیتا ہے ۱


تین بہن بھائی ایسے تھے جو جُدا نہیں ہو سکتے تھے۔ کیا آپ اُنہیں جانتے ہیں؟ مارتھا، ہمیشہ اچھے خیالات سے بھری ہوئی اور کاموں میں مصروف۔ مریم، خاموش رہنے والی اور تھوڑی شرمیلی۔ لعزر، اُن کا قابلِ اعتماد بھائی۔ وہ تینوں یسوع سے پیار کرتے تھے۔

جب وہ اپنے شاگردوں کے ساتھ بیت عنیاہ میں آیا، تو وہ اُن کو ملنے آیا۔

چھوٹا سا گھر، اکثر خوشگوار فضا سے بھر جایا کرتا تھا، ہوا یوں، کہ اچانک سے لعزر بہت زیادہ بیمار ہو گیا۔ مریم اُس کے بستر کے پاس بیٹھی تھی۔ بیمار بھائی بہت مشکل سے بولتا تھا۔ اُس نے اپنی آنکھیں بند کر لیں۔

مارتھا: ’’مریم، ایسےبات نہیں بنے گی۔ یسوع ہی وہ شخص ہے جو ہماری مدد کر سکتا ہے۔ مَیں ابھی کے ابھی اُسے پیغام بھیجتی ہوں۔‘‘

تھکے ہارے پیغام لے کر جانے والوں نے خُداوند یسوع کو دریائے یردن کے کنارے ڈھونڈ لیا۔

پیغام لے کر جانے والا: ’’یسوع جلدی آئیے! مریم اور مارتھا نے مجھے بھیجا ہے۔ لعزر بہت بیمار ہے۔ جلدی آئیے ورنہ وہ مر جائے گا۔‘‘

یسوع اُن تینوں بہن بھائیوں سے پیار کرتا تھا۔ لیکن اُس نے اُن کے پاس جانے میں جلدی نا کی۔ وہ اپنے شاگردوں کے ساتھ رہاوہیں پر جہاں وہ موجود تھا۔ اُ س نے کچھ دن گزرنے دیے۔

یسوع: ’’آؤ، اب ہم جائیں گے۔ لعزر سو گیا ہے۔ مَیں جا کر اُسے جگا دوں گا۔‘‘

شاگرد: ’’اگر وہ سو گیا ہے، تو وہ جلد ہی دوبارہ ٹھیک ہو جائے گا۔‘‘

یسوع : ’’سونے سے مراد میرا کچھ اور ہی مطلب ہے۔ لعزر مر چُکا ہے۔‘‘

شاگرد: ’’مر گیا؟‘‘

یسوع: ’’مجھے خوشی ہے کہ مَیں وہاں پر نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے، کہ تم مجھ پر یقین کرنا سیکھو گے۔‘‘

شاگردوں کو یہ سمجھ نا آیا کہ یہ سب کیا ہو رہا تھا۔ لعزر مر چکا تھا اور یسوع خوش ہو رہا تھا۔ ایسی صورت میں وہ کیسے اُس پر یقین کرتے؟ شاید یسوع کا ایسے کہنے کا یہ مطلب تو نہیں تھا کہ جب کسی کے ساتھ کچھ بھیانک ہو رہا ہو تو تب بھی وہ اُس پر یقین رکھے؟

لعزر کو دفن کر دیا جا چکا تھا۔ مریم اور مرتھا بہت زیادہ روئیں۔ بہت سے ماتم کرنے والے لوگ آئےہوئے تھے۔ وہ اُن دونوں بہنوں کو تسلی دینا چاہتے تھے۔

اب مَیں آپ کو ایک چھوٹا سا کام کرنے کو دیتی ہوں۔ اِس سوال کے جواب کے بارے میں سوچیے: اگر یسوع آپ کی دعا کا فوراً جواب نہیں دیتا اور آپ کی مدد نہیں کرتا تو آپ کیا کریں گے؟

اگر وہ آپ کے ساتھ بُرے سے بُرا ہونے دیتا جا رہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟

اِس سب کے باوجود بھی کیا آپ اُس پر یقین کریں گے؟

ذرا سوچیے اِس بارے میں!

اور یاد رکھیے - اگلے ڈرامے میں کہانی جاری رہے گی۔


لوگ: بیان کرنے والی، مارتھا، پیغام لے کر جانے والا، یسوع، شاگرد

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 07, 2024, at 02:12 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)