Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 099 (Safari quiz)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
99. جانوروں سے متعلق سوالات کا مقابلہ
ہم جانوروں کے بارے میں جاننے جا رہے ہیں، کیا آپ ہمارے ساتھ آئیں گے؟
لڑکا: ’’ہم سیر پر جائیں گے اور بائبل میں سے مشہور جانوروں کے بارے میں جانیں گے۔‘‘
لڑکی: ’’اُن میں سے کچھ تو واقعی دلکش ہیں۔‘‘
اُ ن میں سے کچھ کو آپ ضرور جانتے ہوں گے۔ اگر آپ چاہیں تو آپ مجھے اُن جانوروں کے نام لکھ کر بھیج سکتے ہیں اور بتا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے ہم مصر میں جائیں گے۔ سورج آسمان سے بہت تیز گرمی برسا تا ہے۔ ۰۰۴ سال تک، اسرائیلی یہاں پرغلام تھے۔ اُنہوں نے خُدا کےآگے درخواست کی کہ وہ اُنہیں بچائے۔ خُدا نے اُن کی فریادیں سن لین، لیکن فرعون اُنہیں چھوڑنے کے لیے راضی نہیں ہو رہا تھا۔
سزا کے طور پر، خُدا نے جانوروں کو مصر میں داخل ہونے دیا۔ اُنہوں نے سارے علاقے کو ڈھانپ دیا بلکہ گھروں اور بستروں میں بھی گھُس گئے۔ وہ کونسے جانور تھے؟
بہت زیادہ میلوں چلنے کے بعد اُس کو ایک دریا نظر آیا۔ خُدا کا پیغام لانے والا، ایلیاہ، وہ یہاں گھنٹوں تک بیٹھا رہا۔ پرندے اُس کے لیے ناشتہ اور شام کا کھانا لاتے تھے۔
کس قسم کا پرندہ ہوائی ڈاک کے ذریعے اُس کے لیے روٹی اور گوشت لے کرآ تا تھا؟
مجھے بعلیم کا خیال آتاہے۔ اُس نے اپنی زندگی خُدا کے بغیر گزاری۔ پھر وہ جانور جس پر وہ سوار تھا اُسے زبان مل گئی اور اُس نے اِنسانی آواز میں اُس سے بات کی۔ یہ کس قسم کا جانور تھا؟
آپ ضرور اراراط کے پہاڑ کے بارے میں جانتے ہوں گے۔ اِس پہاڑ پر عظیم سیلاب کے بعد نوح کی کشتی رُک گئی تھی۔ کونسا پرندہ اپنی چونچ میں سبز ٹہنی لے کر واپس نوح کے پاس آیا تھا، جو کہ یہ خوشخبری تھی کہ زمین پر سے پانی اُتر چکا ہے؟
اب ہم بابل کی طرف چلتے ہیں۔ دانی ایل کو یہاں اسیر کر کہ لایا گیا تھا۔
لڑکی: ’’وہ میری طرح ہے۔ وہ دن میں تین مرتبہ دعا کرتا تھا۔‘‘
اور یہی وجہ تھی کہ اُسے جانوروں کی خوراک بننا پڑا۔
کس شکار کرنے والے جانور کی زباں خُدا نے بند کر دی تھی تاکہ وہ دانی ایل کو نہ کھا سکے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ بائبل کس جانور کو مکّار کہتی ہے؟ سانپ۔ شیطان نے اِس کو استعمال کیا تاکہ یہ سب سے شروع کے لوگوں کو آزمائش میں ڈالے اور وہ خُدا کی نافرمانی کریں۔
لڑکا: ’’اگر یہ نہ ہوا ہوتا، تو ہر کوئی خُدا کے قریب ہوتا۔‘‘
لیکن اِس کی بجائے ہم میں سے ہر ایک قدرتی طور پر خُدا سے جُدا ہیں۔ اِسی وجہ سے یسوع ہمیں جانوروں سے تشبیہہ دیتا ہےجن کو اپنی کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے اور آسانی سے بھٹک سکتے ہیں۔
یہ کس قسم کے جانور ہیں؟
یسوع اچھا چرواہا ہے۔ وہ لوگوں کو نام لے کر بلاتا ہے کیونکہ وہ اُنہیں پیار کرتا ہے۔
کیا آپ نے اِ ن میں سے کم سے کم چار جانوروں کے نام پہچان لیے ہیں؟ مجھے خوشی ہوگی اگر آپ مجھے اپنے جوابات لکھ کر خط کے ذریعے بھیجیں۔
(جوابات: مینڈک، کوا، گدھا، فاختہ، شیر، بھیڑ)
لوگ: بیان کرنے والی، لڑکا، لڑکی
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی