Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 070 (It‘s worth it)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

07. یہ فائدہ مند ہے


پطرس: ’’کتنا وقت ضائع ہو گیا۔ ساری رات ہم شکار ہی شکار کرتے رہے اور کچھ بھی ہاتھ نہیں آیا۔‘‘

مایوس مچھلی کے شکاری اپنی کشتی لے کر کنارے کی طرف آپہنچے۔ اُنہوں نے ساری رات ناکامی کا سامنا کیا تھا۔ پھر بھی اُنہیں اپنے جالوں کی مرمت اور صفائی کرنی تھی۔ اچانک سے گلیل کی جھیل کے پاس لوگ اِکٹھے ہوگئے۔ یسوع یہاں ہے! وہ اُسے سننا چاہتے تھے؛ جو ہمیشہ قیمتی ہوتا تھا۔ اُس کے الفاظ ہر کسی کو نئی ہمت اور طاقت دیتے تھے۔ لوگ ایک دوسرے کو دھکے مار رہے تھے اور یسوع کے پاس کوئی کمرہ تک نہیں تھا۔

یسوع: ’’پطرس مجھے اپنی کشتی میں آنے دواور اِسے کنارے سے تھوڑا دور لے چلو۔‘‘

اب ہر کوئی اُسے سن سکتا تھا اور اُسے ٹھیک سے دیکھ سکتا تھا۔ جب اُس نے لوگوں کو کلام سنا دیا تو اُس نے پطرس کی طرف دیکھا۔

یسوع: ’’پطرس، ہمیں سمند میں لے چلو۔ اور اپنے جال ڈال دو۔ ہم مچھلی کا شکار کریں گے!‘‘

مجھے اُس وقت پطرس کا چہرہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی۔ اب ہم شکار کرنے جا رہے ہیں؟ دن کے وقت مچھلی گرمی سے دور بھاگتی ہے اور تیر کر جھیل کے بالکل نیچے چلی جاتی ہے۔ کوئی بھی مچھلی تیر کر جال میں نہیں آنے والی۔ پطرس جانتا تھا کہ یسوع کس بارے میں بات کر رہا ہے۔ آخر وہ پیشے سے ایک مچھیرا تھا۔

پطرس: ’’مالک، ہم نے ساری رات مچھلی کا شکار کیا اور ایک بھی مچھلی نہیں پکڑی۔‘‘

ہم یسوع کو اپنی ناکامیوں کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔

پطرس: ’’لیکن کیونکہ آپ نے یہ کہا ہے اِسلیے ہم جال ڈالیں گے۔‘‘

پطرس نے کتنا اچھا کام کیا۔ وہ خود کو کچھ نہیں سمجھتا۔ اُس نے یسوع کی بات سنی اور اُسے کامیابی حاصل ہوئی۔ وہ دوسرے مچھیروں کے ساتھ کوشش کرنے کےلیے آگے بڑھا اور جال ڈال ڈالے۔ ایک معجز ہوا! اُنہوں نے اِتنی مچھلیاں پکڑیں کہ اُن کے جال پھٹنے لگے۔

پطرس: ’’یوحنا، یعقوب، ہماری مدد کرو! ہم یہ اکیلے نہیں کر سکتے۔‘‘

اُنہوں نے اپنے دوستوں کو اشارہ کیا اور مچھلیوں سے دو کشتیاں بھر لیں۔ اِتنی مچھلیاں ہو گئیں کہ کشتیاں ڈوبنے لگیں۔

پطرس یسوع سے بہت متاثر ہوا۔ اُس نے یہ محسوس کیا کہ وہ اُس سے بہت الگ ہے۔

پطرس: ’’مالک، مجھ سے دور چلے جائیے، کیونکہ مَیں گنہگا ر ہوں۔‘‘

کتنی زبردست بات ہے کہ یسوع پطرس سے دور نا گیا، بلکہ اُسے معاف کر دیا۔

یسوع آپ کےلیے بھی ایسا ہی کرے گااور میرے لیے بھی جب ہم اپنے گناہ اُس کے سامنے قبول کریں گے۔

یسوع: ’’پطرس، خوف نا کر۔ آج سے تو آدم گیر بنے گا۔‘‘

ایک نئی نوکری۔ پطرس کو اب یسوع کے لیے آدمیوں کا شکاری بننا ہوگا۔ میرے خیال میں یہ بہت بڑی بات ہے کہ یسوع بہت بڑے اور ماہر لوگوں کو نہیں بلاتا، بلکہ عام لوگ آپ کے اور میرے جیسے، پطرس جیسے لوگ، وہ لوگ جو اُس کی باتوں کو سنتے ہیں اور پھر یہ تجربہ کرتے ہیں کہ اُس کے ساتھ رہنے میں ہی فائدہ ہے۔


لوگ: بیان کرنے والی، پطرس، یسوع

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 02, 2024, at 11:21 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)