Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 048 (Small man – big cheat)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

84. چھوٹا آدمی - بڑا دھوکہ


(بھیڑ میں لوگوں کی آواز)
زکائی: ’’ہٹ جاؤ! مجھے گزرنے دو!‘‘

آدمی: ’’اِتنے دھکے کیوں لگ رہے ہیں؟ ہر کوئی آسکتاہے۔‘‘

زکائی: ’’مجھےکچھ نظر نہیں آرہا۔‘‘

آدمی: ’’چپ چاپ یہاں سے چلے جاؤ۔‘‘

وہ گزر کر آگے نہ پہنچ سکا۔ ہر کوئی اُسے جانتا تھا۔ لیکن کوئی بھی اُسے پسند نہیں کرتا تھا۔ اُس کے پاس خوبصورت گھر تھااور سب سے زیادہ اچھے کپڑے تھے۔ اُس کا قد کافی چھوٹا تھا، لیکن وہ بہت امیر تھا۔ ہر کوئی جانتا تھا کہ اُس نے اپنا سارا پیسہ ایمانداری سے نہیں کمایا۔ اُس کے نام کا مطلب تھا ’’بے قصور‘‘، لیکن وہ چھوٹا زکائی بہت بڑا چور تھا۔

وہ یریحو میں محصول لیا کرتا تھا۔ جو بھی شہر کے باہر سے سامان منگواتا تھا اُس کو زکائی کو محصول دینا پڑتا تھا۔ زکائی اصولوں کے مطابق نہیں چلتا تھا۔ اُسے لوگوں سے جتنا پیسہ لینا ہوتا تھا وہ اُس سے زیادہ لیا کرتا تھا۔ روم میں اُس کا سردار اِس بارے میں کچھ نہیں کرتا تھا، اِسلیے زکائی جو چاہتا وہ کر سکتا تھا۔ اِسی وجہ سے اُس شخص نے جس کا نام بے قصور تھا اُس نے خود کو بہت زیادہ قصور وار بنا لیا۔

زکائی کے پاس بہت سا پیسہ تھا، لیکن کوئی خوشی نہیں تھی۔ ایک دن یریحو میں عجیب کام ہوا: وہاں یسوع آیا!

زکائی، یہ چھوٹے قد والا آدمی یسوع کو جاننے کا اپنا وہ موقع نہیں چھوڑنا چاہتا تھا، لیکن دوسروں کی وجہ سے اُسے نظر نہیں آرہا تھا۔ درخت پر چڑھ جاؤ - یہ اچھا طریقہ ہے! وہ جلدی سے اوپر چڑھا۔ کیا ذبردست نظارہ تھا۔ یسوع آیا! وہ قریب سے قریب تر آتا چلا گیا۔ زکائی کی عجیب حالت کے بارے میں سوچیے ذرا: یسوع سیدھے آکر اُسی درخت کے نیچے کھڑا ہوگیا۔ زکائی کا دل زوروں سے دھڑکنے لگا۔ یسوع نے اوپر دیکھا۔ یسوع نے اُس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کہ دیکھا۔ یسوع نے اُسے کیسے پہچانا؟ یسوع نے اُس سے کہا:

یسوع: ’’زکائی، جلدی سے درخت پر سے نیچے اُتر آ۔ آج میں تیرے گھر آنا چاہتا ہوں۔‘‘

زکائی نے جلدی سے وہی کیا جو یسوع نے اُس کو کرنے کو کہا تھا - وہ درخت سے نیچے اُترا۔ خوشی سے وہ یسوع کو اپنے گھر لے گیا۔ لیکن دوسروں کو یہ دیکھ کر دکھ ہوا۔

آدمی: ’’یسوع اُس کے گھر جا رہا ہے؟ کیا یسوع یہ نہیں جانتا کہ وہ کتنا خراب انسان ہے؟‘‘

جی ہاں، یسوع جانتا تھا۔ پھر بھی وہ اُسے پیار کرتا تھا۔ زکائی یسوع کے بارے میں جان گیا اور اُسے اپنے سارے گناہوں کے بارے میں بتایا۔

زکائی: ’’مالک یسوع، مَیں آپ سے وعدہ کرتا ہوں: مَیں اپنی دولت کا آدھا حصہ غریبوں کو دے دوں گا۔ اور جس سے بھی مَیں نے زیادہ پیسے لیے ہیں، مَیں اُس سے چار گناہ زیادہ اُس کو واپس کروں گا۔‘‘

یسوع: ’’زکائی، اب تم بچ گئے ہو، کیونکہ مَیں کھوئے ہوؤں کو ڈھونڈنے اور اُن کو بچانے آیا ہوں۔‘‘

یسوع آپ کے پاس بھی آئے گا، اُس کو اپنی زندگی میں بلائیےاور اُسے بتائیے کہ کونسی چیز سے آپ تنگ ہیں۔ وہ آپ کی زندگی کو ٹھیک کر دے گا۔


لوگ: بیان کرنے والی، زکائی، یسوع، آدمی

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 29, 2024, at 09:31 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)