Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 047 (Arsonist 6)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

74. آگ جلانے واالا ۶


اِتوار کی شام، طیفام باہر بیٹھی اورسورج کو دیکھا کہ کیسے وہ ہیٹی کے پہاڑوں کے پیچھے سے نیچے کی طرف چلا گیا۔ وہ بہت خوش تھی کیونکہ وہ ابھی ابھی خُدا کی بیٹی بنی تھی۔ اُس کے والد، چڑیلوں کے ڈاکٹر، اورسٹل نے اُس کی بائبل لے جا کر پھاڑ دی تھی۔ لیکن وہ کبھی بھی یسوع کو نہیں لے کر جا سکتا تھا، کیونکہ وہ اُس کے دل میں تھا۔ طیفام کو اپنے باپ پر غصہ نہیں تھا، جو کہ صحن میں بیٹھ کر خود کو گرم رکھنے کے لیے آگ سینک رہے تھے۔ وہ پھر بھی اُن کو پیار کرتی تھی۔کیا وہ سب سے نئی خبر کے بارے میں جانتا تھا؟

طیفام: ’’ابو، وکٹر ہر اتوار کو ہمارے گاؤں میں کلام سنانے آتا ہے۔‘‘

اورسٹل: ’’اُس کے لیے اچھا ہوگا کہ ایسا نہ کرے۔‘‘

اورسٹل اپنے آپ سے ہی بڑبڑا کر بولتا رہا، لیکن اُس نے یہ نہ پتا لگنے دیا کہ وہ اُس صبح گرجے کے پیچھے سے جھانک کر سُن کر آیا تھا۔ وہ لگاتار وکٹر کے الفاظ کے بارے میں سوچتا رہا۔

وکٹر: ’’یسوع نے میرے زندگی بدل دی۔ مَیں بدروحوں سے ڈر کر رہتا تھا اور مَیں اُن کی خدمت بھی کیا کرتا تھا۔ لیکن جب مَیں نے خُدا کے پیار کے بارے میں سنا، تو مَیں نے یقین کیا۔ اب مَیں خوش ہوں اور اب وہ یسوع ہمیشہ میرے ساتھ رہتا ہے۔ اب کبھی مَیں اکیلا نہیں ہو سکتا۔‘‘

اورَسٹل ایک چھوٹے گھر میں گیاجو اُس نے بدروحوں کے لیے بنایا تھا۔

اورَسٹل: ’’اَے بدروحو، اپنی طاقت مجھے دکھاؤ۔ اِس گرجے پر آگ گرے اور اِسے جلا دے۔کیا مجھے تمہاری مدد کرنا ہوگی؟‘‘

آدھی رات کو، اورَسٹل جلتی ہوئی لکڑی کا ٹکڑا لے کر گرجے کی طرف گیا۔ وہ ہنسا اور آگ کو اوپر گھاس کی چھت کی طرف اُٹھایا۔

اچانک ایک ہاتھ نے اُس کے بازو کو پیچھےکو کھینچا۔ چڑیلوں کا ڈاکٹر گر گیا۔

اورَسٹل: ’’وکٹر تم کہاں سے آگئے؟‘‘

وکٹر: ’’یسوع نے مجھے بھیجا ہےتاکہ مَیں تم سے بات کر سکوں۔ وہ تمہیں پیار کرتا ہے۔‘‘

اورَسٹل: ’’کیا وہ اب بھی مجھ سے پیار کر ے گا؟ مَیں نے بدروحوں کی خدمت کی ہے، مَیں نے جھوٹ بولا ہے، مَیں تمہیں مار دینا چاہتا تھا، اور مَیں گرجاگھر کو جلانے جا رہا تھا۔ اور تو اور مَیں نے طیفام کی بائبل کو بھی پھاڑ کر رکھ دیا۔ کیا وہ اب بھی مجھے پیار کرے گا؟‘‘

وکٹر: ’’تمہارے ہر ایک گناہ کی خاطر اُس نے صلیب پر اپنی جان دے دی تھی۔ وہ تمہیں معاف کر دے گا۔‘‘

اورَسٹل: ’’مَیں نے جو کچھ کیا اُس کے لیے مَیں بہت شرمندہ ہوں۔ مجھے سکون چاہیے اور اب مَیں خُدا کا بیٹا بننا چاہتا ہوں۔‘‘

چڑیلوں کا ڈاکٹر سنجیدہ تھا۔ اُس نے اپنی جادوگری کا سارا سامان جلا دیااور ایک نئی زندگی شروع کی۔ جس نے بھی اُس کا روشن چہرہ دیکھا وہ خوش ہوا۔ لیکن سب سے زیادہ خودشی جسے ہوئی وہ طیفام تھی۔

یسوع جیت گیا، ہیٹی میں بھی اور ہمارے ساتھ بھی۔وہ ہر کسی کو قبول کرتا ہے جو بھی اُس کے پاس آتا ہےاور جو خُدا کے بیٹے بیٹیاں بننا چاہتے ہیں۔

’’لیکن جتنوں نے اُسے قبول کیا خُدا نے اُنہیں یہ حق بخشا کہ وہ خُدا کے فرزند بنیں یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر ایمان لائے‘‘ (یوحنا ۱: ۲۱)؛ بائبل یہ کہتی ہے۔


لوگ: بیان کرنے والی، طیفام، اورَسٹل، وکٹر

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 29, 2024, at 09:28 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)