Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 166 (Must Terry die 4)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

661. کیا ٹیری کا مرنا ضروری ہے ۴


فلپ: ’’روتھ، کیا تمہیں لگتا ہے کہ ٹیری مر جائے گا؟‘‘

روتھ: ’’نہیں، مَیں نے یسوع سے دعا کی ہے کہ اُسے ٹھیک کر دے۔‘‘

فلپ: ’’مَیں نے بھی کی ہے، لیکن مَیں نہیں جانتا کہ یسوع میری سُنے گا یا نہیں۔‘‘

روتھ: ’’اگر تم اچھے چرواہے کی بھیڑ ہو، تو وہ ہمیشہ تمہاری سُنے گا۔‘‘

فلپ: ’’یہ کیسے ہوگا؟‘‘

روتھ: ’’اُسے کہو کہ تم اُس کے ساتھ چلنا چاہتے ہو۔‘‘

روتھ نے اپنے بھائی کو اچھے چرواہے کی تصویر دکھائی جو اُسے پادری نے دی تھی۔

فلپ دیر تک اِسے دیکھتا رہا۔

فلپ: ’’ہاں مَیں ایسا کرنا چاہتا ہوں۔ مہربانی سے مجھے اکیلا چھوڑ دو۔‘‘

جلد ہی اُس کے چمکتے ہوئے چہرے سے پتہ چلنے لگ گیا کہ اب اُس کا تعلق یسوع کے ساتھ ہے۔ اور پھر ٹیری کی طرف سے جو خط آیا اُس سے وہ دونوں بچےاور بھی زیادہ خوش ہو گئے:

’’پیارے فلپ، پیاری روتھ، اب مَیں ہسپتال میں نہیں ہوں۔ تم مجھ سے ملنے ضرور آنا۔ میرا پتہ ہے، ندی کے پاس جنگل میں پیاری والی جھونپڑی۔ تمہارا ٹیری۔‘‘

ندی کے پاس پیاری والی جھاڑی؟ اُن کا دوست کمزور جھونپڑی میں رہتا تھا؟

فلپ نے احتیاط سے دروازہ کھٹکھٹایا (کھٹکھٹانے کی آواز)۔

والدہ: ’’تم کیا چاہتے ہو؟‘‘

روتھ: ’’ٹیری نے ہمیں دعوت دی تھی۔‘‘

والدہ: ’’کیا تم وہی بچے ہو جو ٹیری کے ساتھ تھے جب اُس کے ساتھ حادثہ پیش آیا؟ اندر آجاؤ۔‘‘

ٹیری اپنے بستر پر پڑا ہوا تھا۔ وہ بہت زرد اور بہت زیادہ کمزور نظر آرہا تھا۔ جب اُس نے اپنے دو نوں دوستوں کو دیکھا تو وہ رو پڑا۔ فلپ اور روتھ کو یہ نہیں پتہ تھا کہ اُن کو اُس کے ساتھ کس بارے میں بات کرنی چاہیے۔ کمرہ کافی خراب اور گھٹن والا تھا۔

ٹیری کو بہت درد تھی۔ دوپہر کے کھانے میں اُس نے چائے کا کپ پیا اور روٹی کا ایک پتلا سا ٹکڑا کھایا۔

فلپ اور روتھ نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ ٹیری اِتنا غریب ہوگا۔

گھر پر اُنہوں نے ماگریٹ خالہ کو سب کچھ بتایا اور فیصلہ کیا کہ وہ ہر روز ٹیری سے ملنےجایا کریں گے۔

فلپ: ’’مَیں اپنے ساتھ اپنی جنگل کی تصویروں والی کتاب لے کر جاؤں گا اُس کو دکھانے کے لیے۔‘‘

روتھ: ’’اور مَیں اپنے ساتھ سیبوں والا بستہ لے کر جاؤں گی، اور ساتھ ایک بائبل جس میں اچھے چرواہے کی کہانی ہوگی۔‘‘

فلپ: ’’ہم اُس کی امی کو پانچ سو روپیہ بھی دیں گےاپنے گلے میں سےتاکہ وہ ٹیری کے لیے دودھ خرید سکیں۔‘‘

روتھ: ’’کیا تین سو روپے کافی نہیں ہوں گے؟‘‘

فلپ: ’’ہم سارے پیسے ساتھ لے جائیں گے اور راستے میں یہ فیصلہ کر لیں گے۔‘‘

اور اُن دونوں نے ایسا ہی کیا۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ جنگل کے راستے میں اُن کو کون ملا تھا؟

آپ کو اگلے ڈرامے میں یہ پتہ چل جائے گا۔


لوگ: بیان کرنے والی، فلپ، روتھ، والدہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 07, 2024, at 02:36 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)