STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 032 (Does God answer every prayer)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

23. کیا خدا ہر دعا کا جواب دیتا ہے


کیا آپ کاکوئی رنگ پسندیدہ ہے؟ ایمی کا پسندیدہ رنگ نیلا تھا۔ اُس کو آسمانی نیلا رنگ پسند تھا، سمندری نیلا، اور اسکی سب سے پسندیدہ نیلی چیز اُس کی ماں کی نیلی آنکھیں تھیں۔ ایمی سوچتی تھی یہ کتنا برا ہےکہ میری آنکھیں بھُورے رنگ کی ہیں۔

ایمی: ’’امی، کیا خُدا میری سب دعائیں سنتا ہے؟‘‘

امی: ’’جی، میری جان، خُدا سب دعاؤں کو سنتا ہے۔‘‘

ایمی: ’’کیا بچوں کی دعاؤں کو بھی؟‘‘

امی: ’’ہاں کیوں نہیں، ایمی۔ لیکن اب سونے کا وقت ہو گیا ہے۔ شب بخیر! تمہیں اچھی نیند آئے!‘‘

ایمی: ’’شب بخیر، امی!‘‘

جب لائٹ بند ہو گئی، ایمی نے اپنے بستر پر دعا کی:

ایمی: ’’پیارے خُداوند، تُو سب کچھ کر سکتا ہے۔ مہرنانی فرما کر میری بھُوری آنکھوں کو نیلی آنکھوں میں تبدیل کر دے۔ آمین۔‘‘

خُدا نے ایمی کی دعا کو سنا، ایمی کو اس کا یقین بھی تھا۔ اور پھر وہ سو گئی۔

اگلی صبح ایمی اُٹھی اور اپنی دعا کے بارے میں سوچا۔ وہ بستر سے اُتری، شیشے کی طرف بھاگی، اپنی دونوں بھُوری آنکھوں سے اُس نے خود کو دیکھا۔ اُداس ہو کر ایمی نے سوچا کہ شاید خُدا نے اُس کی دعا کو نہیں سنا۔

پھر یہ اُس کے لیے ایسے تھا جیسے اُسے کسی نے کہا ہو، ’’نہیں یہ بھی ایک جواب تھا۔‘‘

بہت سارے سال گزر گئے۔ جب ایمی جوان ہو گئی، وہ مشنری بن کر انڈیا گئی۔ اُس نے وہاں کی زبان سیکھی، اُس نے وہ سب کھایا جو وہاں کے لوگ کھاتے تھے، وہ کپڑے پہنے جو وہ پہنتے تھے، اور پھر وہ زیادہ غیر ملکی نہیں نظر آنا چاہتی تھی، اُس نے اپنی جلد کو بھُورے رنگ سے رنگ دیا۔

ایک دن ایک دوست نے ایمی سے کہا:

دوست: ’’ایمی، یہ بات بہت ہی اچھی ہےکہ تمہاری آنکھیں بھُوری ہیں اور نیلی نہیں ہیں، ورنہ ہر کسی کو پتہ چلتا کہ تم دوسرے ملک کی ہو۔‘‘

بھُوری آنکھیں؟ ایمی نے اپنی اُس دعا کے بارے میں سوچا جو اُس نے بچپن میں مانگی تھی۔ ’’نہیں‘‘ بھی ایک جواب ہے۔ ایک اچھا جواب خُدا کی طرف سے۔

اکثر خُدا ہمیں جلدی سے وہ دے دیتا ہےجو ہم مانگتے ہیں۔
اکثر وہ ہمیں انتظار کرنے دیتا ہے۔
اکثر وہ کہتا ہے نہیں۔

جوبھی جواب ہو - چاہے ہاں، نا، یا پھر انتظار - وہ ہمیں اپنا پیار دکھاتا ہے۔ اُس کا جواب ہمیشہ ہمارے لیے بہتر ہوتا ہے۔

وہ بالکل صحیح کام کرتا ہے، ہمیشہ ہمارے لیے۔


لوگ: بیان کرنے والی، ایمی (بچی کے طور پر بھی)، ایمی کی ماں، دوست

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 28, 2024, at 10:12 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)