Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 168 (All is well with Terry 6)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

861. ٹیری خیریت سے ہے ۶


فلپ اور روتھ آرام سے سو رہے تھے۔ اُنہیں گھر کے اندر بہت سارے قدموں کا شور سنائی نا دیا۔ اُنہیں یہ بھی معلوم نا تھا کہ ڈاکٹر تقریباً ساری رات ٹیری کے بستر کے پاس بیٹھا رہا۔

یسوع، اچھا چرواہا، خاموشی کے ساتھ ٹیری کو اپنے ہاتھوں میں اُٹھا کر آسمان پر اپنے ساتھ لے گیا۔

اگلی صبح، جب روتھ نے سنا کہ ٹیری مر چکا ہے، وہ تھوڑا تھوڑا رونے لگی۔ اُس نے اور فلپ نے اپنے سب سے اچھے دوست کو کھو دیا تھا۔

اُس کی قبر پر پادری روبنجر نے یسوع کی کہانی، اونچی آواز میں پڑھی۔ جنازے کے بعد، روتھ اُداسی کے ساتھ جنگل میں سے گزر رہی تھی۔ یہ سوچنا بہت تکلیف کی بات تھی کہ ٹیری اب زندہ نہیں تھا۔ وہ اخروٹ کے درخت کے نیچے بیٹھ کر زور زور سے رونے لگی۔

ٹینر صاحب: ’’روتھ، تم کیوں رو رہی ہو؟‘‘

ٹینر صاحب اچانک اُس کے پاس آ کھڑے ہوئے۔ وہ چراگاہ کی سب بھیڑوں کا مالک تھا۔ روتھ نے اُن کو وہ سب کچھ بتایا جو اُس کے ساتھ ہوا تھا۔

روتھ: ’’مَیں نے اکثر دعا کی۔ لیکن کوئی بات نا بنی۔ ٹیری پھر بھی مر گیا۔‘‘

ٹینر صاحب: ’’کیا تمہیں لگتا ہے کہ یسوع نے کوئی غلطی کر دی ہے؟ تمہارا کیا خیال ہے اگر میری کوئی ایک بھیڑ بہت بیمار ہو جائے اور مَیں اُسے اُٹھا ؤں اور اُسے ایسی چراگاہ میں لے جاؤں جو پہلے سے بھی اچھی ہو؟‘‘

روتھ کو سمجھ آنے لگ گئی۔

ٹینر صاحب: ’’یسوع ٹیری کو ایسی جگہ لے گیا ہے جہاں وہ بہت خوش ہے۔ اِس لیے تمہیں اُداس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

روتھ: ’’لیکن اُنہوں نے اُسے زمین میں دفن کر دیا ہے۔ وہ اچھے چرواہے کے ساتھ کیسے ہو سکتاہے؟‘‘

ٹینر صاحب نے ایک اخروٹ اُٹھایا۔

ٹینر صاحب: ’’دیکھو، روتھ! اِس اخروٹ کے سخت چھلکے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ لیکن زندگی اِس کے بالکل بیچ میں موجود ہے۔ اِسی سے نیا درخت بنے گا۔ تم ٹیری کے جسم کو اِس چھلکے کے ساتھ ملا کر دیکھو۔ ویسے تو وہ زمین میں دفن ہے لیکن اِسے اِس کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن اُس کے بیچ کا حصہ اُس کی اصلی زندگی یسوع کے ساتھ ہے۔ وہاں اُس کا نیا جسم ہو گا جس میں کوئی درد نہیں ہوگی۔ اِس کے بارے میں سوچو، روتھ۔‘‘

گھر پر، فلپ نے محسوس کیا کہ روتھ اب اُداس نہیں رہی۔

فلپ: ’’روتھ، مجھے اچھے چرواہے کے بارے میں بتانے کے لیے شکریہ تاکہ مَیں اُسے جان سکوں۔ ٹیری اب اُس کے ساتھ ہے۔ اور ایک دن ہم بھی اُس کے پاس جائیں گے۔‘‘

روتھ: ’’اور کل مَیں سکول میں بچوں کو اچھے چرواہے کے بارے میں بتانے والی ہوں تاکہ وہ بھی اُس کے بارے میں جان سکیں۔ ‘‘

آپ کس کو یسوع، اچھے چرواہے کے بارے میں بتا سکتے ہیں؟


لوگ: بیان کرنے والی، ٹینر صاحب، روتھ، فلپ

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 07, 2024, at 02:42 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)