Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 141 (Up at 5.00 o‘clock 2)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

141. جلدی اُٹھنے والا ۲


(الارم والی گھٹی کی آواز)
صبح بانچ بجے الارم بجنا بند ہو گیا۔ ہڈسن ٹیلر اُٹھ گیا۔

لڑکا: ’’اِتنی جلدی! کیوں؟‘‘

وہ چاہتا تھا کہ بائبل پڑھنے کے لیے اُس کے پاس بہت سا وقت ہو اور کوئی چیز اُسے تنگ نا کرے۔ یہ اُس کی تربیت کا سب سے پہلا سبق تھا کیونکہ وہ ایک مشنری بننا چاہتا تھا۔ اِس کے علاوہ، اُس نے کھیلوں میں حصہ لینا شروع کیا تاکہ وہ چاک و چوبند رہ سکے۔

یہ بالکل ایسے ہی تھا جیسے ۰۵۱ سال گزر ے تھے۔ ہڈسن ٹیلر یسوع کو پیار کرتا تھا اور ایک مشنری بننا چاہتا تھا۔

(کھٹکھٹانے کی آواز)
ہڈسن ٹیلر: ’’ہیلو پادری صاحب، کیا آپ مجھے چین کے بارے میں ایک کتاب دے سکتے ہیں؟‘‘

پادری: ’’چین کےبارے میں کتاب کیوں؟‘‘

ہڈسن ٹیلر: ’’یسوع چاہتا ہے کہ مَیں ایک مشنری بنوں۔‘‘

پادری: ’’اور تم چین جاؤ گے کیسے؟‘‘

ہڈسن ٹیلر: ’’مجھے ابھی تک یہ نہیں معلوم۔ مَیں مسیح یسوع پر بھروسہ رکھوں گا وہ میری راہنمائی کرے گا۔‘‘

یسوع پر بھروسہ کرنا بہت ضروری ہے۔ ہم یہ کرنا سیکھ سکتے ہیں۔ ہڈسن ٹیلر نے یسوع کے ساتھ ایک معائدہ کیا جس سے اُس کو مدد ملے گی۔

ہڈسن ٹیلر: ’’خُداوند یسوع، مجھے جب بھی کوئی چیز ضرورت ہوگی تو مَیں صرف تجھ سے مانگوں گا۔‘‘

ہڈسن امیر نہیں تھا۔ اُس کے پاس کل رقم جو تھی وہ بہت ہی کم تھی، جوکہ تین ڈالر تھے۔ باوجود اِس کے وہ خوش تھا اور ایک غریب سے ملنے گیا۔

آدمی: ’’ٹیلر صاحب، براہ مہربانی میرے ساتھ آئیے اور میری بیوی کےلیے دعا کیجیے۔ وہ بہت بیمار ہے۔‘‘

ہڈسن اُس آدمی کے پیچھے چلتا گیا اور ایک چھوٹے اور گندے کمرے میں پہنچا۔ جب اُس نے بھوکے پیاسے بچوں اور مرتی ہوئی بیمار بیوی کو دیکھا، اُس نے اُن کے لیے دعا کی اور اپنے آخری پیسے بھی اُن کو دے دیے۔ اُس نے صرف یسوع کو بتایا کہ اُس کے پاس دوپہر کےلیے کوئی کھانا نہیں ہے۔ تب یسوع نے اُس کے بھروسے کا صلہ اُسے دیا۔ ایک خط کے ذریعے معجزہ ہوا: ایک انجان آدمی کی طرف سے ۲۱ ڈالر! اور وہ بیمار عورت دوبارہ ٹھیک ہوگئی۔

ہڈسن ڈاکٹر ہارڈے کے ہاں کام کرتا تھا۔ وہ ایک اچھا ڈاکٹر تھا، لیکن وہ بھُلکڑ آدمی تھا۔

ڈاکٹر ہارڈے: ’’ٹیلر، کیا مَیں نے ابھی تک تمہیں تمہاری تنخواہ دی ہے کہ نہیں؟‘‘

ہڈسن ٹیلر: ’’نہیں۔‘‘

ڈاکٹر ہارڈے: ’’مجھے معاف کرنا، مَیں نے سارے پیسے بینک میں جمع کرا دیے ہیں۔ تمہیں مجھے یاد کرانا چاہیے تھا۔‘‘

لیکن یہ اُس کے معائدے کے خلاف ہوتا کیونکہ اُسے ہر بات یسوع کو بتانی تھی۔ لیکن اب وہ اپنا کرایہ کیسے دے گا؟ ڈاکٹر ہارڈے ایک بار پھر سے استقبالیہ کمرے میں آئے۔

ڈاکٹر ہارڈے: ’’یہ لو تمہاری تنخواہ۔ ایک مریض اُسی وقت وہاں آیا اور اپنا بِل ادا کرنا چاہتا تھا۔‘‘

یسوع اِس طرح سے ہڈسن کا خیال رکھتا تھا۔ وہ ہر اُس شخص کا خیال رکھتا ہے جواُس پر اعتبار کرتا ہے۔ بعد میں ہڈسن نے دواؤں کے بارے میں لندن سے تعلیم حاصل کی۔ اُس کی یونیورسٹی کے ہسپتال میں اُس کے ساتھ کچھ بہت ہی بُرا ہوا۔ آپ اِس کے بارے میں اگلے ڈرامے میں سُنیں گے۔


لوگ: بیان کرنے والی، ہڈسن ٹیلر، پادری، ڈاکٹر ہارڈے، لڑکا، آدمی

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 06, 2024, at 05:53 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)