STORIES for CHILDREN by Sister Farida(www.wol-children.net) |
|
Home عربي |
Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 062 (Finally at the goal 2) This page in: -- Albanian -- Arabic? -- Armenian -- Aymara -- Azeri -- Bengali -- Bulgarian -- Cebuano -- Chinese -- English -- Farsi -- French -- Fulfulde -- German -- Greek -- Guarani -- Hebrew -- Hindi -- Indonesian -- Italian -- Japanese -- Kazakh -- Korean -- Kyrgyz -- Macedonian -- Malayalam? -- Platt (Low German) -- Portuguese -- Punjabi -- Quechua -- Romanian -- Russian -- Serbian -- Slovene -- Spanish-AM -- Spanish-ES -- Swedish -- Swiss German? -- Tamil -- Turkish -- Ukrainian -- URDU -- Uzbek
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے 26. آخر کار منزل پر ۲مشرق سے آئے ہوئے مجوسی مایوس ہو کر یروشلیم میں بادشاہ کے محل سے نکلے۔ یہ وہ جگہ تھی جہاں اُنہوں نے نئے پیدا ہونے والے بادشاہ یسوع کو ڈھونڈا۔ وہ اِس لیے آئے تھے کہ اُس کی حمد کر سکیں او ر سب کو دکھا سکیں کہ وہ اُن کی زندگیوں کا مالک تھا۔ لیکن وہ اُن کو یروشلیم میں نا ملا۔ جب وہ شہر سے نکلے تو اندھیرا ہو چکا تھا۔ پہلا مجوسی: ’’ہیرودیس بادشاہ اِتنا اُداس کیوں تھا؟‘‘ دوسرا مجوسی: ’’اور وہ کیوں یہ جاننا چاہتا ہے کہ ستارہ نظر کب آیا؟‘‘ پہلا مجوسی: ’’وہ رہا پھر سے! وہ ستارہ جس نے ہمیں یہ بتایا کہ یہودیوں کا بادشاہ پیدا ہوا ہے۔‘‘ بابل سے آنے والے وہ لوگ بہت خوش تھے جب اُنہوں نے ستارے کو دیکھا۔ غور کیجیے! ستارہ آسمان میں اُن کے آگے آگے چلا اور اُنہیں بیت لحم کا راستہ دکھایا۔ وہ ستارہ ایک خاص گھر کے اوپر جا کہ رُک گیا۔ کیونکہ اُس گھر میں مریم اور یوسف چھوٹے بچے یسوع کے ساتھ رہ رہے تھے۔ وہ وہاں رہ رہے تھے اور مردم شماری کے بعد جب سب لوگ واپس چلے گئے تو اُنہیں رہنے کے لیے گھر مل گیا۔ اور اب وہ مجوسی اپنی تلاش مکمل کر کے اُس جگہ پہنچ چکے تھے۔ وہ گھر کے اندر گئے اور مریم اور یوسف کو پایا۔ اور اُنہوں نے اپنی آنکھوں سے اُس بچے یسوع کو دیکھا، وہ بادشاہ جسے خُدا نے بھیجا تھا۔ خوشی کے ساتھ اُنہوں نے یسوع کو سِجدہ کیا اور اُس کی حمد کی۔ وہ اُس کے لوگ بننا چاہتے تھے؛ وہ اُن کا بادشاہ اور اُن کی زندگیوں میں حکومت کرنے والا تھا۔ کیا یسو ع آپ کابھی بادشاہ ہے؟ کیا اُسے یہ اجازت ہے کہ وہ زندگی بھر آپ کی راہنمائی کرتارہے؟ آپ کے اور میرے لیے پوری دنیا میں اِس سے زیادہ اچھی کوئی بات نہیں ہے کہ یسوع ہماری زندگیوں کا بادشاہ ہو۔ مجوسیوں نے اُسے قبول کر لیا۔ اُنہوں نے اپنے تحفے کھولے - وہ بہت شکر گزار تھے! وہ ابدی بادشاہ کے لیے سونا، مُر اور لُبان لے کر آئے تھے۔ سب سے قیمتی تحفہ جو ہمیں اُسے دینا چاہیے وہ ہماری زندگیاں ہیں۔ جوبھی اپنی زندگی یسوع کو دے گا اُسے بڑاانعام دیا جائے گا۔ لوگ: بیان کرنے والی، دو مجوسی جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی |