STORIES for CHILDREN by Sister Farida(www.wol-children.net) |
|
Home عربي |
Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 037 (Jumping with joy at 15.00 o’clock) This page in: -- Albanian -- Arabic? -- Armenian -- Aymara -- Azeri -- Bengali -- Bulgarian -- Cebuano -- Chinese -- English -- Farsi -- French -- Fulfulde -- German -- Greek -- Guarani -- Hebrew -- Hindi -- Indonesian -- Italian -- Japanese -- Kazakh -- Korean -- Kyrgyz -- Macedonian -- Malayalam? -- Platt (Low German) -- Portuguese -- Punjabi -- Quechua -- Romanian -- Russian -- Serbian -- Slovene -- Spanish-AM -- Spanish-ES -- Swedish -- Swiss German? -- Tamil -- Turkish -- Ukrainian -- URDU -- Uzbek
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے 73. دوپہر کے تین بجے اُچھلناآدمی: ’’یہ تو ناممکن ہے!‘‘ عورت: ’’ارے ہاں یہ ہو سکتا ہے! دیکھو! وہ چل سکتا ہے۔‘‘ آدمی: ’’ہو سکتا ہے یہ اُس کا ہم شکل ہو۔‘‘ عورت: ’’مجھے بالکل یقین ہے کہ یہ وہی ہے۔ وہ بہت خوش ہے کہ وہ خوشی سے اُچھل بھی سکتا ہے۔‘‘ یہ سچ ہے۔ وہ چلا اور اُچھلا اور خُدا کی حمد کی۔ لوگ اُسے دیکھتے رہ گئے اور پطرس کو بھی۔ پطرس: ’’تم ہمیں کیوں دیکھتے جا رہے ہواگر ہم نے اِس مفلوج آدمی کو چلنے کے لائق بنا ہی دیا ہے؟ یہ یسوع نے کیا ہے! اُس کے نام پہ یقین رکھ کہ معجزے کیے جا سکتے ہیں۔‘‘ عام دنوں کی طرح دن کا آغاز ہوا۔ دوپہر کو پطرس او ر یوحنا ہیکل میں گئے۔یہ اُن کی عادت تھی، ہر روز ۳ بجے ہیکل میں جا کر دعا کرتے تھے۔ آپ کب دعا کرتے ہیں؟ ہیکل کے اندر داخل ہونے سے پہلے اُن کو روکا گیا۔ ایک مفلوج بھکاری نے اُن کے آگے ہاتھ برھایا: مفلوج آدمی: ’’مجھ سے گزر کر آگے مت جاؤ! مجھ پر ترس کھاؤ! مہر بانی سے مجھے پیسے دو۔‘‘ پطرس اور یوحنا نے فقیر کو دیکھااور پطرس نے کہا: پطرس: ’’سونا اور چاندی تو میرے پاس نہیں ہیں۔ مَیں امیر نہیں ہوں۔ لیکن جو کچھ میرے پاس ہے مَیں تجھے دے دیتا ہوں: مالک یسوع مسیح کے نام میں اُٹھ اور چل پھِر۔‘‘ پھر پطرس نے اسکا ہاتھ پکڑ کر اسکی مدد کی اور اُس کو کھڑا کیا۔ معجزہ ہو گیا۔ اُسی وقت اُس آدمی کے جوڑوں اور پاؤں میں طاقت آگئی اور اُچھل کر کھڑا ہوگیا اور چلنے لگا۔ اُس آدمی کو یقین نہیں آرہا تھا۔ وہ پھر سے صحت مند ہو گیا تھا! وہ چلنے لگا اور اُچھل کر خُدا کا شکریہ ادا کرنے لگا۔ خوشی سے اُ س نے خُدا کی حمد کی، اور جس جس نے اُسے دیکھا یہی کیا۔ یسوع آپ کی زندگی میں معجزے کرنا چاہتا ہے؛ اُس پر بھروسہ کیجیے۔ لوگ: بیان کرنے والی، آدمی، عورت، پطرس، مفلوج آدمی جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی |