STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 088 (The big contest question)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

88. بڑے مقابلے کا سوال


مقابلے کا سوال: سب سے زیادہ عقل مند کون ہے؟

لڑکی: ’’وہ تو سٹیفن ہی ہو سکتا ہے، استاد کا پالتو جانور۔‘‘

لڑکا: ’’میرے خیال میں ڈَرک کا ذہن کمپیوٹر کی طرح چلتا ہے۔‘‘

لڑکی: ’’ارے وہ۔ وہ سوچتا ہے وہ سمجھدار ہے، ورنا تو وہ؟‘‘

کیا آپ سوچ سکتےہیں کسی اور کے بارے میں؟

لڑکا: ’’یونیورسٹی کا پروفیسر۔‘‘

لڑکی: ’’کوئی ایسا بھی بہت عقل مند ہو سکتا ہے جس نےکوئی چیز ایجاد کی ہو۔‘‘

لڑکا: ’’مثال کے طور پر آئن سٹائن یا پھرپیتھاگورس۔‘‘

میرے سوال کا جواب ابھی تک نہیں ملا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ کون سب سے زیادہ عقل مند ہے؟

بائبل اِس کے بارے میں کیا کہتی ہے، سُنیے۔

کس کو لگتا ہے کہ یسوع سب سے زیادہ حکمت والا ہے؟ اچھی طرح غور کیجیے، کیونکہ آپ کے پاس سب سے زیادہ عقل مند بننے کا موقع ہے۔

یسوع: ’’ہر کوئی جو میری باتون کو سنتا ہے اور اُن پر عمل کرتا ہے وہ عقل مند شخص ہے۔ وہ ایسا شخص ہے جو اپنا گھر چٹا ن پر بناتا ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ اُس نے پہلے اچھی بنیاد رکھی، اگرچہ یہ بعد میں نظر نہیں آئے گی۔ اُس کا گھر زمین پر مضبوطی سے کھڑا رہا۔ جب طوفان آیا اور زمین پر سیلاب آگیا، اور ہوائیں چلیں اور بارش سے تیز ندیاں بہنے لگیں، اُس کا گھر مضبوطی سے کھڑا رہا۔ یہ گھر گِرا نہیں کیونکہ اِس کی بنیاد بہت اچھی تھی۔
لیکن ہر کوئی جو میری باتوں کو سنتا ہے اور اُس پر عمل نہیں کرتا وہ بے وقوف ہے۔ وہ اُس آدمی جیسا ہے جس نے اپنا گھر ریت پر بنایا۔ جب طوفان آیا اور ہوائیں چلیں، تو اُس کا گھر مختلف حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ اُس کا گھر گر گیا اور نقصان بہت زیادہ ہوا۔‘‘

وہ لوگ جنہوں نے یسوع کو سنا وہ بہت متاثر ہوئے۔ کسی انسان کے عقل مند ہونے کے کی علامت نا تو ایک عنوان نا ہی کوئی نشان ناہی کوئی اچھے الفاظ ہو سکتے ہیں۔ تو پھر کیا ہو سکتا ہے؟

ایک طریقہ ہے جس سے ہم یہ جان سکتے ہیں کہ کوئی شخص واقعی عقل مند ہے یا نہیں۔

اگر آپ کے پاس بائبل ہے تو براہ مہربانی متی کی اِنجیل اُس کا باب نمبر ۷ اور اُس کی آیت نمبر ۴۲ پڑھیے۔

متی کی اِنجیل اُس کا باب نمبر ۷ اور اُس کی آیت نمبر ۴۲ میں آپکواِس مقابلے کے سوال کا جواب دو الفاظ میں مل جائے گا۔ کون عقل مند ہے؟

اپنےجواب کے ساتھ مجھ سے رابطہ کیجیے۔ کیا آپ حصہ لیں گے؟

اور پھر سوچیے کہ کیا آپ اُن میں سے ایک ہیں جن کو یسوع نے عقل مند کے طور پر بیان کیا ہے۔


لوگ: بیان کرنے والی، لڑکا، لڑکی، یسوع

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on November 04, 2023, at 01:32 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)