Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 154 (Jesus the victor 2)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

451. یسوع فاتح ۲


شیطان چالاک اور بُرا ہے۔ اُسے کمزور مت سمجھنا۔ وہ کوئی پریوں کی کہانی کا کردار نہیں ہے۔ بائبل میں یہ کہا گیا ہے کہ وہ شیر ببر کی طرح دھاڑ تا پھرتا ہے، تاکہ کسی کو برباد کرسکے۔

بچہ: ’’مَیں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ سچ میں کوئی وجود رکھتا ہے۔‘‘

وہ خُدا کا دشمن ہے جس ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ ہم خُدا کا بھروسہ نا کریں۔

کیا آپ کو اُس کی پہلی چال یاد ہے؟

بچہ: ’’وہ شک اور بے یقینی کا بیج بوتا ہے۔‘‘

آپ ہوشیار رہیے کہ وہ آپ کے ساتھ ایسا تو نہیں کرتا۔ اِس جال میں مت پھنسیے گا۔ خُدا وند یسوع مسیح سے درخواست کیجیے کہ وہ آپ کی حفاظت کرے۔ کیونکہ و ہ شیطان پر فتح حاصل کر چکا ہے۔

خُدا کا بیٹا اُس کا سب سے بڑا دشمن تھا۔ شیطان بالکل یہی چاہتا تھا کہ وہ یسوع کو ہماری خاطر صلیب پر جان نا دینے دے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہمیں منع کرے کہ ہم خُداسے ہمیشہ کی زندگی حاصل نا کریں۔ اِس لیے وہ مخالف ہو گیا۔

شیطان: ’’اگر تو خُدا کا بیٹا ہے، تو اِن پتھروں سے کہہ دے کہ یہ روٹیاں بن جائیں۔ اگر تو خُدا کا بیٹا ہے تو سب سے اونچے مینار سے چھلانگ لگا دے۔ خُدا تجھے بچا لے گا۔‘‘

یسوع فتح مند ہے! اُسے کوئی ضرورت نہیں تھی کہ وہ شیطان کو یہ ثبوت دیتا کہ وہ واقعی خُدا کا بیٹا ہے۔ اِس کے بعد، دُشمن نے اپنی دوسری چال چلی: اُس نے بڑا وعدہ کیا۔

شیطان: ’’مَیں تجھے پوری دنیا کا اختیار دے دوں گا اگر تو مجھے سجدہ کرے اور میری پرستش کرے۔‘‘

یسوع: ’’اے شیطان! دور ہو، کیونکہ کلام میں لکھا ہے: تو خُداوند اپنے خُدا کی پرستش کر اور اُسی کی خدمت کر۔‘‘

یسوع ہی فتح مند ہے! وہ صرف ایک جملہ بولتا ہے اور شیطان کو بھاگنا پڑتا ہے۔

یسوع ہی فتح مند ہے! اِسی لیے شیطان اُس سے نفرت کرتا ہے۔

جب یسوع صلیب پر لٹکا ہوا تھا، تو دشمن نے اپنا آخری ہتھیار استعمال کیا۔

شیطان: ’’اگر تو واقعی خُدا کا بیٹا ہے، تو صلیب سے نیچے اُتر آ۔‘‘

اگر یسوع نےایسا کر دیا ہوتا، تو ہم ہمیشہ کےلیے کھو گئے ہوتے۔ تو پھر ہمارے گناہوں کی کوئی معافی نا ہوتی۔ تو پھر خُدا کے ساتھ ہمیشہ کی زندگی بھی نا ہوتی۔

لیکن یسوع نے خُود کو مظبوط کیا۔ وہ فتح مند ہے! صلیب پر اس نے گناہ، موت اور شیطان کو ہرا دیا۔اُس کا جی اُٹھنا ایک ثبوت ہے۔

جب آپ یسوع پر یقین کرتے ہیں، تو آپ فتح مند کی طرف ہوتے ہیں۔

ڈریے مت، کیونکہ یسوع ہی فتح مند ہے!

ہمیشہ اُس کا نام پکارنا یاد رکھیں! اُس سے دعا کریں، وہ آپ کی حفاظت کرے گا۔


لوگ: بیان کرنے والی، بچہ، شیطان، یسوع

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on September 14, 2023, at 08:46 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)