Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 067 (Proof of Jesus)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

76. یسوع کا ثبوت


سارہ: ’’مَیں کیسے یہ یقین کر لوں کہ یہ سب سچ ہے؟‘‘

کیا مطلب ہے تمہارا؟

سارہ: ’’یسوع کے بارے میں۔ کیا آپ ثابت کر سکتی ہیں کہ وہ سچ میں خُدا کا بیٹا ہے؟‘‘

کیا آپ ثابت کر سکتی ہیں کہ آپ سارہ ہیں؟

سارہ: ’’اپنے شناختی کارڈ کے ساتھ۔ بڑے افسوس کی بات ہے کہ یسوع کے پاس اُس کا شناختی کارڈ نہیں تھا۔‘‘

مَیں آپکو یسوع کے پانچ شناختی کارڈ دکھا سکتی ہوں!

سارہ: ’’اُس کے پاس پابچ شناختی کارڈ تھے؟ کیا یہ سچ ہے؟‘‘

یسوع نے پہلا شناختی کارڈ خُدا سے لیا تھا۔ اُس کے بپتسمہ کے وقت آسمان سے آواز آئی۔

خُدا (گونج کےساتھ): ’’یہ میرا پیارا بیٹا ہے، اِس پر یقین کرو۔‘‘

دوسرا شناختی کارڈ بائبل ہے۔ خدا کے بیتے کے بارے میں ہر پیشینگوئی یسوع کے ذریعے سے ۰۰۱ فیصد پوری ہوئی۔

خُدا کے بیتے کےلیے تیسرا ثبوت یہ ہے کہ وہ مردوں میں سے جی اُٹھا۔ وہ زندہ ہے۔ بہت سے گواہو ں نے خود اُسے دیکھا۔ اور لوگوں نے اُسے چوتھا شناختی کارڈ دے دیا۔ لوگ جو اسے جانتے تھے اُنہوں نے کہا:

آدمی: ’’یہ ضرور خُدا کا بیٹا ہے۔‘‘

سارہ: ’’ایک کارڈ کم ہے۔‘‘

میرے ساتھ آؤ مَیں قانا میں آپکو یہ ثبوت دکھاؤں گی۔ ایک شادی کا جشن جاری تھا۔ پورا گاؤں دلہے اور دلہن کے ساتھ سات دنوں تک جشن منایا کرتا تھا۔ یسو ع اور اُسکے دوستوں کو بھی بلایا گیا تھا۔ خیر اُن کو یہ ابھی تک پتا نہیں چلا تھا کہ یسوع ہی خُدا کا بیٹا ہے۔

مہمان بہت خوش تھے۔ وہ گا رہے تھے، ناچ رہے تھے، کھیل رہے تھے، کھارہے تھے اور پی رہے تھے۔ اور پھر یہ ہوا:

اُن کی مَے ختم ہو گئی۔ پورے گھر میں پینے کےلیے اور کچھ بھی نہیں تھا۔

سارہ: ’’کتنا برا لگ رہا ہوگا سب کو!‘‘

مریم کو یہ سب سے پہلے پتا چل گیا۔ اُس نے یسوع کو یہ بتایا اور یسوع نے نوکروں سے کہا:

یسوع: ’’پانی کے مٹکوں کو اوپر تک پانی سے بھر دو۔‘‘

وہ کُنویں سے ۰۶۱ گیلن پانی بھر کر لائے۔ اور اب؟

یسوع: ’’جام کاپیالہ بھرو اور اُسے نوکروں کے پیشوا کے پاس لے جاؤ۔ وہ اِسے چکھے۔‘‘

نوکروں کے پیشوا نے گھونٹ لیا اور جلدی سے دلہے کے پاس گیا۔

نوکروں کا پیشوا: ’’تم نے یہ مَے کہاں سے لی ہے؟ مَیں نے اپنی زندگی میں آج تک اِنتی اچھی مَے نہیں چکھی۔‘‘

یسوع نے صاف پانی کو سب سے اچھی مَے میں تبدیل کر دیا تھا!

یہ پہلا معجزہ ہے جو یسوع نے کیا۔ معجزے بھی ثبوت ہیں، یسوع کے شناختی کارڈ ہیں، ان سے پتا چلتا ہے کہ یسوع سچ میں خُدا کا بیٹا ہے۔ شاگردوں نے اِس معجزے کو دیکھا اور یسوع پر یقین کیا۔ خُدا کے بیٹے کےلیے پابچ شناختی کارڈ۔ یہ ثبوت میرے لیے کافی ہیں۔ مَیں اُس پر یقین رکھتی ہوں۔ اور آپ؟


لوگ: بیان کرنے والی، سارہ، خُدا کی آواز، آدمی، یسوع، نوکروں کا پیشوا

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 02, 2024, at 11:03 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)