Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 055 (Innocent in jail 3)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

55. بے گناہ قید میں ۳


قید خانہ کے کمرے کا دروازہ زور سے بند ہوا۔ نگہبان نے دروازے کو تالا لگایا اور چلا گیا۔ یوسف سلاخوں کے پیچھے بیٹھ گیا۔ کوئی غلطی نہیں کی! اُس نے کام تو ٹھیک کیا لیکن اِس کی وجہ سے وہ قید میں بیٹھا تھا۔ کیا آپ یہ سمجھ سکتے ہیں؟

یوسف نے سوچا اور سوچتا ہی رہا۔

(پس منظر میں گیت جب وہ سوچ رہا ہو)
اپنے دماغ کی آنکھ سے اُس نے اپنے بھائیوں کو دیکھا۔ بہت سال ہو چکے تھے کہ اُنہوں نے یوسف کو کسی کے ہاتھ مصر میں بیچ دیا تھا۔ اُنہوں نے اُس سے نفرت کی، صرف اِسلیے کیونکہ خُدا نے کہا تھا کہ وہ یوسف کو ایک بڑا حکمران بنائے گا۔

احرامِ مصر اور فرعونوں کی زمین میں، فوطی فاراُسے غلام بنا کر لایا تھا۔ یوسف اپنا کام ٹھیک طرح کیا کرتا تھا۔ فرعون کا افسر حیران ہوا؛ اِس سے پہلے اُس کو اِتنا اچھا نوکر کبھی نہیں ملا تھا۔ یوسف جو بھی کام کرتا اُس میں کامیاب ہوتا۔ کبھی کوئی کام غلط نا ہوا۔ کیا مَیں آپ کو راز کی بات بتاؤں؟ خُدا اُس کے ساتھ تھا اور اُسکی مدد کرتا تھا۔

فوطیفار نے اُسے اپنے گھر کا سارا اختیار دے دیا اور ساری کھیتوں کی رکھوالی بھی اُسےسونپی۔ یوسف اعتبار کے قابل تھا اور کافی حسین وجمیل بھی تھا۔ فوطیفار کی بیوی کو وہ اچھا لگتا تھا اور وہ چاہتی تھی کہ یوسف اُس کے ساتھ خاوند کی طرح رہے۔

کیا یہ ٹھیک ہے؟ خُدا کا حکم یہ ہے: تُو زنانا کرنا۔ یہ قانون آج بھی موجود ہےجیسے پہلے تھا۔ یوسف نے خُدا کی سنی اور اپنے آپ کو اِس برائی سے بچا کے رکھا۔

ایک دن فوطیفار کی بیوی نے یوسف کو پھر سے آزمایا۔

آپ کیا کریں گے جب کوئی آپ کو آزمائش میں ڈال کر برا کام کرنے کےلیے کہے؟ یوسف کی طرح بنیں: وہ گناہ کرنے کی بجائے بھاگ گیا۔ اِس عورت نے اُس کی پوشاک کو پکڑلیا اور مضبوطی سے پکڑے رکھا، لیکن یوسف پھر بھی خود کو اُس میں سےکھسکا کر اپنی جان بچانے کےلیے بھاگ نکلا۔ اُس نے اپنے مالک کی بیوی کے ساتھ گنا ہ نا کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن وہ پریشان ہوئی اور یوسف پر الزام لگانے کا طریقہ سوچنے لگی۔

جب اُس عورت کا خاوند کام سے واپس لوٹا تو اُس نے اپنے شوہر کو بتایا کہ یوسف اُس کے کمرے میں آیا تھااورتمہاری جگہ لینے کی کوشش کی تھی۔ جب اُس نے شور مچایا تو یوسف بھاگ گیا اور اپنی پوشاک چھوڑ گیا۔ یہ اُس عورت کا ثبوت تھا۔

فوطیفار نے اُس کے جھوٹ پر یقین کر لیا اور اُسے یوسف پر بہت غصہ آیا۔ اُس نے فوراً اُسے قید میں ڈال دیا۔

لیکن خُدا قید میں بھی یوسف کے ساتھ تھا، اوراِس لیے یہ کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ خُدا کے پاس یوسف کےلیے ابھی بھی منصوبے تھے، حالانکہ وہ اُس وقت یہ دیکھ نا پایا۔

اگلے ڈرامے میں، یوسف کی کہانی جاری رہے گی۔


لوگ: بیان کرنے والی

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 29, 2024, at 10:30 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)