Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 028 (The very first Easter)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

82. بالکل پہلا ایسٹر


آج آپ کتنی دیر سے جاگ رہے ہیں؟ مریم اور اُس کی سہیلیاں صبح جلدی اُٹھیں۔ لیکن اُن کے دل بہت اُداس تھے۔ یسوع ابھی بھی زندہ ہوتا اگر! کچھ ہی دن ہوئے تھے کہ اُس نے صلیب پر اپنی جان دی تھی۔ جب بھی وہ اِس بارے میں سوچتے، تو روتے۔

وہ صبح کے وقت اُس کی قبر پر گئیں جب سورج نکل رہا تھا۔

سہیلی: ’’مریم، دیکھو! پتھر لڑھکا ہواہے! وہاں ایک فرشتہ ہے!‘‘

فرشتہ: ’’ڈرومت! مَیں جانتا ہوں تم یسوع کو ڈھونڈ رہی ہو۔ وہ یہاں نہیں ہے۔ وہ جی اُٹھا ہے!‘‘

اُمید جاگ اُٹھی! ظاہر ہے! یسوع نے اُنہیں پہلے ہی بتایا تھا کہ وہ اپنی جان دے گا، اور پھر تین دن بعد جی اُٹھے گا۔ وہ یہ کیسے بھول سکتی تھیں؟!

فرشتہ: ’’آؤ اور دیکھو اِس جگہ کو جہاں پر اُنہوں نے یسوع کو لِٹایا تھا۔‘‘

عورتوں نے قبر کے اندر دیکھا – قبر خالی تھی!

فرشتہ: ’’جاؤ اور شاگردوں کو بتاؤ!‘‘

وہ بڑی خوشی اور حیرانی کے ساتھ قبر سے واپس گئیں۔ یسوع زندہ ہے! اور راستے میں وہ اُن سے ملا۔ اُنہوں نے اُسے دیکھا۔ اُنہوں نے اُسے چھووا۔ اُس نے اُن سے بات کی۔

یسوع: ’’ڈرو مت! جاؤ اور جا کر دوسروں کو بھی بتاؤ!‘‘

اور اُنہوں نے جا کر یہی کیا۔

مریم: ’’یسوع زندہ ہے!‘‘

سہیلی: ’’وہ جی اُٹھا ہے!‘‘

مریم اور سہیلی: ’’قبر خالی ہے!‘‘

(پسِ منظر میں ساز بجائیے جب آیت پڑہی جائے)

بائبل میں یسوع آپ کو کہتا ہے: ’’قیامت اور زندگی مَیں ہوں۔ جو مجھ پر ایمان رکھتا ہے وہ مرنے کے بعد بھی زندہ رہے گا۔کیا آپ یہ مانتے ہیں؟‘‘ (یوحنا ۱۱: ۵۲، ۶۲)

مَیں خُدا حافظ کہوں گی اِس جملے کے ساتھ جو کہ مسیحی لوگ ایک دوسرے کو ایسٹر کے دن بولتے ہیں: ’’خُداوند جی اُٹھا ہے! وہ واقعی جی اُٹھا ہے!‘‘


لوگ: بیان کرنے والی، مریم، مریم کی سہیلی، فرشتہ، یسوع

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 28, 2024, at 09:48 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)