Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 020 (On the run 5)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

02. بھاگتے ہوئے ۵


گھوڑوں کے کھُر بادشاہ کے محل کی طرف بڑھ رہے تھے۔ ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی۔ اور رتھ ایک جگہ پر رُکا اور اخی اب بادشاہ باہر نکلا اور ایک دم سے محل میں کہیں چلا گیا۔

اخی اب: ’’ایزبل، ایزبل، تم سوچ نہیں سکتی آج کیا ہوا ہے۔ آسمان سے آگ برسی۔ ہر کسی نے دیکھا کہ ایلیاہ کا خُدا ایک سچا خُدا ہے۔ بعل نے کوئی مدد نہیں کی اور اُس کے سب پوجاری بھی مرگئے۔‘‘

ملکہ نے ہر ایک بات سُنی۔ کیا یہ خبر اور بارش کی بات سُن کر وہ یقین کرے گی کہ خُداوند ہی خُدا ہے؟ نہیں۔ وہ یہ سب سن کر بہت غسہ ہوئی!

ایزبل: ’’مَیں ایلیاہ کو قتل کروا دوں گی۔‘‘

جب ایلیاہ نے یہ سُنا کہ ملکہ اُس کو قتل کروانا چاہتی ہے تو وہ بھاگ گیا۔ وہ اتنا تیزی سے بھاگا کر اِس سے پہلے کبھی بھی وہ اپنی زندگی میں اِتنی تیزی سے نہیں بھاگا تھا۔ وہ تقریباً ۵۲۱ مِیل تک بھاگا! پھر بھی اُسے محفوط نہیں لگ رہا تھا۔ وہ پھر بھی جنوب کی طرف بھاگتا رہا۔ اُس کے ڈر کی وجہ سے وہ صحرا میں پہنچ گیا۔

آپ کیا کرتے ہیں جب آپ کو ڈر لگتا ہے؟

خدا موجود ہے! ایلیاہ نے ہمیشہ خُدا سے مدد مانگی۔ لیکن اِس بار اس نے اپنے ڈر کو زیادہ اہمیت دی۔ جب وہ ایک بھی قدم اور نہیں چل پا رہا تھا تو وہ ایک جھاڑی کے نیچے بیٹھ گیااور دعا کی:

ایلیاہ: ’’خُداوند، مجھ سے اور نہیں ہوگا۔ مجھے مر جانے دے۔‘‘

خُدا موجود ہے۔ لیکن اُس نے اِس دعا کا جواب ’’ہاں‘‘ میں نہ دیا۔ خُدا نے ایلیاہ کو سونے دیا اور پھر ایک فرشتے کو بھیج کر ایلیاہ کو جگایا۔

فرشتہ: ’’ایلیاہ، اُٹھ۔ کچھ کھا اور پی!‘‘

ایلیاہ نے اپنی آنکھیں کھولیں اور اِدھر اُدھر دیکھا۔ اُس کو ایک پانی کا گھڑا نظر آیا اور روٹی بھی بالکُل اُس کے پاس۔ وہ بہت مزے کی تھی!

اور ایلیاہ ایک بار پھر سو گیا اور پھر سے کچھ ہوا۔

خُدا موجود ہے۔ خدا کے فرشتے نے یہ سچ دکھایا جب اُس نے دیکھا کر خُدا کس طرح سے صحرا میں اُس کا خیال رکھ رہا تھا۔ اب وہ پھر سے خُدا کی آواز سُن سکتا تھا۔ اور پھر سے وہ ایک اور مقصد کے ساتھ واپس چلا گیا۔

خُدا موجود ہے! اِس لیے آپ کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں آپ کو بائبل کی ایک آیت کے ساتھ یقین دلانا چاہتی ہوں:

’’خُداوند میری روشنی اور میری نجات ہے۔ مجھے کس کی دہشت؟ خُداوند میری زندگی کا پُشتہ ہے۔ مجھے کس کی ہیبت؟‘‘ (زبور ۷۲: ۱)


لوگ: بیان کرنے والی، اخی اب، ایزبل، ایلیاہ، فرشتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 28, 2024, at 09:24 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)