Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 006 (9 to 1)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

6. ایک سے نو


شاگرد یسوع کے ساتھ بہت دُور دُور تک چلا کرتے تھے۔ جب آپ بائبل کو پڑھتے ہیں، آپ بھی اُن کے ساتھ پورے اِسرائیل کو گھوم کر دیکھ سکتے ہیں۔شاگردوں نے بہت برکت حاصل کی تھی: وہ تب وہاں پر ہی موجود تھے جب یسوع نے بیماروں کو ٹھیک کیا تھا، جب اُ س نے اپنے آسمانی باپ سے دُعا مانگی، جب اُس نے صرف کہا ہی تو طوفان رُک گیا۔

لوقا کی اِنجیل میں، یسوع ایک دھول سے بھری ہوئی سڑک پر اپنے شاگردوں کے ساتھ چل کر ایک چھوٹے سے گاؤں میں آیا جو کہ سامریہ اور گلیل کے درمیان میں تھا۔

کوڑھی: ’’یسوع، مالک، ہماری مدد کر!‘‘

یہ وہی دس لوگ ہیں جن کو یسوع کا پتا چلا تو اُس کو پُکارنے لگے۔

جیسے ہی شاگرد نردیک آئے، اُنہوں نے دیکھا کہ یہ دس لوگ تو کوڑھی ہیں۔ کوڑھ ایک بہت ہی خوفناک بیماری ہے جس کے شروع میں جلد پر داغ جیسے نِشان بنتے ہیں پھر پورے جسم کو خراب کر دیتے ہیں۔ کوڑھیوں کوعلاقے سے باہر نکال دیا جاتا تھا۔ اُن کو غاروں میں رہنا ہوتا تھا یا پھر کھُلی فضاءمیں۔ اُ ن کو کسی کو چھُونے کی بھی اِجازت نہیں ہوتی تھی۔ ہر کوئی اُن سے دُور رہتا تھا۔ لیکن یسوع ایسانہیں کرتا تھا۔

کوڑھی: ’’یسوع ہماری مدد کیجیے!‘‘

یسوع: ’’کاہن کے پاس جاؤ۔ اُس کو اپنا آپ دِکھاؤ۔‘‘

یسوع نے یہ کہہ کر اُن لوگوں کو ایک ایسےآدمی کے پاس بھیجا جو کہ گرجا گھر میں عبادت کرواتا تھا اور وہ طبیب بھی تھا۔ کاہن ہی صرف ایک ایسا آدمی تھا جو کہ یہ بتا سکتا تھا کہ یہ دس لوگ ٹھیک ہو چُکے ہیں۔

وہ دس لوگ جلدی سے گئے اور جب وہ جا رہے تھے تو اُن کو احساس ہُوا:

کوڑھی: ’’ہم ٹھیک ہو گئے ہیں! ہماری جلد پھر سے ٹھیک لگنے لگی ہے!‘‘

ایک آدمی واپِس مُڑا اور بھاگ کر خُداوند یسوع کے پاس گیا۔ وہ جب یسوع کے پاس پہنچا تواُسے سِجدہ کیا۔

کوڑھی: ’’مالِک تیرا شُکر ہو، مجھے پھر سے ٹھیک کرنے کے لیے !تیرا بہت بہت شُکریہ!‘‘

یسوع نے اُس خوشی سے بھرے آدمی سے پوچھا اور مُسکرایا:

یسوع: ’’کیا مَیں نے پورے دس لوگوں کو ٹھیک نہیں کیا؟ دوسرے ۹ لوگ کہاں ہیں؟ کیا صرف ایک ہی آدمی میرا شُکریہ ادا کرنے واپس آیا؟‘‘

جی ہاں، صرف ایک ہی آدمی شُکر گُزار تھا۔

اور آپ؟ آپ آج کس بات کےلیے یسوع کا شُکر یہ ادا کر سکتے ہیں؟


لوگ: بیان کرنے والی، ۲ کوڑھی، یسوع

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 28, 2024, at 08:09 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)