Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 100 (Join us)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
001. ہمارے ساتھ آئیے
مریم گانے کا کورس کر رہی ہے۔ ٹینا اپنی چھٹیوں کے دوران گھوڑ سواری کا کورس کرنے والی ہے۔ متی نے کامیابی سے جُوڈو کا کورس مکمل کر لیا ہے۔
اور مَیں آپ کو سب سے اچھا کورس کرنے کا مشورہ دیتی ہوں یعنی بائبل کا کورس۔
یہ بہت ہی اچھا ہے اور اِس کی کوئی قیمت بھی نہیں ہے۔ آپ کو پہیلیاں ملیں گی؛ آپ سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں اور معمے سلجھا سکتے ہیں۔ اور ایک ہی وقت میں آپ خُدا کے اور اپنے بارے میں بہت کچھ سیکھیں گے!
مسّی: ’’مَیں حصہ لینا چاہوں گی۔ مجھے یہ بائبل کا کورس کہاں سے ملے گا؟‘‘
مجھے لکھ کر بھیجیں اور مَیں آپ کو یہ کورس بھیجوں گی۔ مَیں آپ کی خواہش کا انتظار کروں گی۔
یشوُع نے پہلے ہی یہ کورس لیا ہوا ہے اور تمام پانچ حصوں کے جواب دے چکا ہے۔
یشوُع: ’’یہ بہت مزے کا تھا اور بالکل بھی بیزار کرنے والا نہیں تھا۔‘‘
مسّی: ’’مجھے لگتا ہے اگر مَیں اپنا نام کورس کے لیے نہیں لکھواؤں گی تو میرے ہاتھ سے یہ موقع چلا جائے گا۔‘‘
میرا بھی یہی خیال ہے۔ تمہارے لیے سب سے اچھا یہی ہوگا کہ تم آج ہی اپنا نام اِس بائبل کورس کو منگوانےکے لیے بھیجو۔
تم ابھی کے ابھی اِسے شروع کر سکتی ہو۔
ہو سکتا ہے تمہارےدوست بھی اِس میں حصہ لینا چاہیں، اُن سے بھی پوچھ لو۔ اور پھر تم سب یہ کورس ایک ساتھ منگوا سکتے ہو۔
کیا آپ جانتے ہیں وہ کون تھا جو صرف بارہ سال کا تھا اور بائبل کے بارے میں بہت کچھ جانتا تھا بلکہ اُس نے بڑوں کو بھی حیران کر دیا تھا؟ وہ اُس کےسوالوں کوسن کر دنگ رہ گئے اور تو اور اُس کے جوابوں پر بھی۔
یہ واقع ۰۰۰۲ سال پہلے یروشلیم میں ہیکل میں ہو اتھا۔
تو، اب بتائیے کون تھا وہ؟
ہو سکتا ہے کہ آپ اُس کا نام پہچان سکتے ہیں۔ یہ یسوع تھا، خُدا کا بیٹا۔
بائبل کو رس کے ذریعے، آپ اُس کو جان سکتے ہیں اور اُس کے الفاظ کو بھی بہتر طور سے۔
بائبل کورس میں حصہ لیجیے، اور آپ بائبل کے بارے میں بہت کچھ جان جائیں گے۔ اور بائبل پڑھنے والے بھی اور جان سکتے ہیں۔
مسّی: ’’ضرور مَیں کورس لوں گی!‘‘
کیا آپ بھی؟ ہم آپ کی فرمائش کا انتظار کریں گے۔
اگر آپ بچوں کو دعوت دینا چاہتے ہیں کہ وہ بھی حصہ لیں اور بائبل کورس لیں، تو ہم آپ کو بائبل کورس کا ترجمہ مہیا کریں گے۔
لوگ: بیان کرنے والی، مسّی، یشوُع
جملہ حقوق محفو ظ ہیں: سی ای ایف جرمنی