STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 034 (The most important question)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

43. سب سے ضروری سوال


خاموشی کے ساتھ، شاگرد پہاڑ پر کھڑے رہےاور آسمان کی طرف دیکھتے رہے۔ ایک لمحہ گزراتھا، یسوع نے اُن سے بات کی تھی، اور ایک دم سےوہ ایک بادل میں آسمان پر اُٹھا لیا گیااور اُن کی آنکھوں سے اوجھل ہو گیا۔

اُسی وقت، دو آدمی سفید کپڑوں میں اُن کو اپنے سامنے کھڑے نظر آئے۔

فرشتہ: ’’تم کیوں یہاں کھڑے ہو؟ یہ یسوع پھر سے آئے گا جیسے وہ آسمان پر اُٹھایا گیا ہے۔‘‘

یسوع پھر آئے گا! کیا یہ اُس کی طرف سے ایک عظیم وعدہ نہیں ہے؟

لڑکی: ’’کیا یہ سچ ہے کہ یسوع پھر آئے گا؟‘‘

جی ہاں، بائبل میں اُس نے خود کہا ہے: ’’مَیں جا کر تمہارے لیے جگہ بناتا ہوں اور پھر مَیں دوبارہ آؤں گا تمہیں لینےتاکہ تم میرے ساتھ وہاں جاؤ اور ہمیشہ میرے ساتھ رہو۔‘‘

لڑکا: ’’یسوع دوبارہ کب آ رہا ہے؟‘‘

جب شاگردوں نے بھی اُسے یہی سوال کیا، اُس کا جواب تھا:

یسوع: ’’تمہارےلیے اُس دن کا تاریخ کا جاننا ضروری نہیں ہے۔یہ ضروری ہے کہ تم مجھے مت بھولو۔ مجھ پر ایمان رکھو اور میرا انتظار کرو۔ صرف خدا ہمار اباپ یہ جانتا ہے کہ مَیں پھر کب آؤں گا۔‘‘

یسوع نے یہ بھی کہا تھا، کہ ہم اُس وقت کو پہچان سکتے ہیں کہ جب وہ آنے والا ہوگا۔ اُس نے کہا اُس کے آنے سے پہلے، جنگیں ہوں گی اور زلزلے آئیں گے۔جب ایسا ہوگا تو زیادیر نہیں رہ جائے گی۔

لڑکی: ’’اور یسوع دوبارہ آئے گا کیسے؟‘‘

لڑکا: ’’بادلوں میں، ٹھیک؟‘‘

تم نے اچھی طرح سنا۔ وہ اچانک آئے گا۔ کوئی اخبار، کوئی موبائل کا پیغام اس کی خبر نہیں دے گا۔ لیکن ہر کوئی اُسے دیکھے گا۔ وہ لوگ جو اُس کو بھول گئے ہیں اور اس کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں، جو کہتے ہیں کہ کوئی یسوع نہیں ہے - وہ لوگ بہت ڈر جائیں گے۔ اور وہ لوگ جو اُس کو پیار کرتے ہیں اور اُس کا انتظار کرتے ہیں۔ وہ بہت ہی خوش ہوں گے اور اُس کے ساتھ آسمان پر جائیں گے۔

کیا میں اُس کی طرف ہوں؟ کیا آپ اُس کے ساتھ ہیں؟ یہ آج تک کا سب سے ضروری سوال ہے۔ خُداچاہتا ہے کہ ہم سب فیصلہ کریں اور اُس کے ساتھ آسمان پر جائیں کیونکہ وہ ہمیں پیار کرتا ہے۔

یسوع دوبارہ آئے گا! مَیں یقین رکھتی ہوں کہ اِس میں زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔


لوگ: بیان کرنے والی، فرشتہ، لڑکی، لڑکا، یسوع

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 29, 2024, at 09:06 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)