STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 004 (Prayers can cause miracles)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

4. دعاؤں سے معجزے ہو سکتے ہیں


گلیاں دھول سے بھری ہوئی تھیں، سورج کی گرمی بہت ہی تیز تھی۔ پھر بھی ایک بھیک مانگنے والا سڑک کے کنارے بیٹھ گیا۔ جب بھی کوئی پاس سے گزرتا تو وہ ہاتھ بڑھا کر بھیک مانگتا۔

برتمائی: ’’میری مدد کیجیے! مجھے پیسے دیجیے۔‘‘

کچھ لوگوں کو برتمائی پر ترس آیا، دوسروں نے اُسے نظر انداز کیا۔

ایک دن ایسا لگ رہا تھا جیسے یریحو شہر کا ہر شخص گلیوں میں نکل آیا ہو۔

برتمائی: ’’یہ کیا ہو رہا ہے؟‘‘

آدمی: ’’خُدا کا بیٹا یسُوع اِس طرف آ رہا ہے، جو سب کو پیار کرتا ہے اور بیماروں کو ٹھیک کرتا ہےاور مرے ہوئے لوگوں کو بھی زندہ کر دیتا ہے۔‘‘

اندھاے برتمائی کو ٹھیک ہونے کی اُمید مل گئی۔ کیا مسیح اُس کی آواز سنے گا؟

برتمائی نے زور سے آواز لگا کر یسوُع کو بُلایا۔

برتمائی: ’’یسوع کیا آپ میری مدد کریں گے؟ مجھ پر رہم کریں!‘‘

یسوع کے پیچھے جو لوگ تھے اُن میں سے کچھ لوگوں نےتنگ ہو کر برتمائی کو ڈانٹا اور اُسے منع کیا۔

آدمی: ’’چُپ ہو جاؤ برتمائی اور یہاں سے چلے جاؤ، ورنہ۔۔۔۔۔۔‘‘

کیا مسیح کو آواز دینا منع ہے؟ جی نہیں۔ بالکُل بھی نہیں!

برتمائی نے لوگوں کی بات نہ مانی۔ بلکہ وہ اور بھی زیادہ آواز سے یسوع کو بلانے لگا:

برتمائی: ’’یسوع میری مدد کیجیے!‘‘

یسوع تو سب کی آواز سنتے ہیں۔ وہ آ پ کی دُعا کو بھی سُنتے ہیں۔

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ مسیح رُکے اور حُکم دیا:

یسوع: ’’اُ س اندھے آدمی کو میرے پاس لے آؤ!‘‘

اور پھر برتمائی خُدا کے بیٹے یسوع کے سامنے کھڑا ہُوا۔ برتمائی اُسے دیکھ تو نہیں سکتا تھا لیکن وہ یسوع کے پاس آ کر پُر سکُون اور محفوظ محسوس کر رہا تھا۔ برتمائی نے مسیح کی ہمدرد آواز کو سُنا۔

یسوع: ’’برتمائی، تو مجھ سے کیا چاہتا ہے؟ تو کیا چاہتا ہے کہ میں تیرے لیے کیا کروں؟‘‘

برتمائی کو یسوع کے سوال کا جواب دینے میں زیادہ دیر نہ لگی۔ اور برتمائی کی جو سب سے بڑی ضرورت تھی اُس نے وہ ہی دُعا مانگ لی:

برتمائی: ’’خداوند ۔میری خواہش ہےکہ میں پھر سے دیکھ سکوں۔‘‘

یسوع نے اُس کی خواہش کو سُنا۔

یسوع: ’’بینا ہو جا! کیونکہ تیرا ایمان مجھ پر ہے، مَیں تجھے شفا دونگا۔‘‘

برتمائی نے اُسی وقت بالکل مکمل دیکھنا شروع کر دیا۔ برتمائی نے اُس کو دیکھا جس نے اُس کی دُعا کو سُن کر جواب دیا تھا۔

وہ بہت خوُش ہوا اور اُسی وقت یسوع کے پیچھے چل بڑا اور اپنے پورے دل سے یسوع پر ایمان لے آیا۔

بائبل مقدس میں خُدا ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ:

’’اپنی مُصیبت میں مُجھے پُکارو؛ تو میں تُم کو آرام دوں گا اور تم مجھے مبارک کہو گے۔‘‘


لوگ: بیان کرنے والی، برتمائی، آدمی، یسوع

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 28, 2024, at 08:04 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)