Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 017 (So courageous 2)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

71. بہت ہمت والا ۲


بارش ختم ہوئی۔ زبردست!کچھ ہی دِنوں میں باغ، کھیت اور پارک پھر سے سر سبز ہو گئے اور خُشک سالی ختم ہو گئی۔

کس نے اِتنے ٹھیک وقت پر بارش بھیجی؟ کون ہر چیز کو زندہ رکھتا ہے؟

اِسرائیل میں ایک وقت ایسا آیا جب ہر کوئی یہ بھول چُکا تھا کہ صرف ایک ہی خُدا ہے، جو بارش بھیجتا اور سورج کی روشنی کو بھیجتا ہے۔ لوگوں نے لکڑی اور پتھروں کے بُت بنائے۔ اُن بُتوں میں سے ایک کو اُنہوں نے بعل کا نام دیا، اور اُنہوں نے سوچا کہ وہ مرا ہوا بُت اُنہیں اناج، پھل اور ریوڑدے گا۔

اِ س ساری غلط سوچ کے لیے سب سے بڑا ذمہ دار بادشاہ اخی اب تھا۔ یہ سب تب شروع ہوا جب اُس نے ایک بُری عورت سے شادی کر لی۔ ایزبل ایک ایسے علاقے سے آئی تھی جہاں کوئی سچے خُدا کو نہیں جانتا تھا۔ وہ اپنے ساتھ بعل کی پوجا کرنے کا مذہب بھی اسرائیل میں ساتھ لے آئی۔ اخی اب بادشاہ نے بھی بعل کی پوجا شروع کر دی اور اُس کی ساری قوم نے بھی بعل کی پوجا شروع کر دی۔

نہیں، ہر کسی نے نہیں۔ ایلیاہ نے ایسا نہیں کیا۔ وہ اُن میں سے تھا جو خُدا کے ساتھ وفادار تھے۔

ایک دن اُس نے دُعا کی:

ایلیاہ: ’’اے خُدا! تین سال تک بارش نہ برسانا تاکہ یہ پوری قوم جان سکے کہ تو ہی وہ خُدا ہے جو بارش برسا سکتا ہے اور اناج کو پیدا کر سکتاہے۔‘‘

ایلیاہ اِس کے لیے تیار تھا کہ خُدا ہر ایک پر ظاہر کرے گا کہ وہ ہی اکیلا خُدا ہے۔ ایلیاہ جلدی سے بادشاہ کے محل میں پہنچا۔ وہ اِجازت کے بغیر ہی دربار میں داخل ہوتا چلا گیا اور بادشاہ کے تخت کے کمرے میں پہنچ گیا، جہاں اخی اب بادشاہ بیٹھا تھا۔

خوف کیے بنا وہ بادشاہ کے سامنے کھڑ اہوا اور بولا:

ایلیاہ: ’’خُدا واقعی موجود ہے، اگلے تین سال تک بارش کا ایک قطرہ بھی نہیں برسے گا۔ اور اِس سے تجھے یہ معلوم ہو جائے گا کہ صرف ایک ہی زندہ خُدا ہے۔‘‘

اور اِس سے پہلے کہ اخی اب بادشاہ کچھ کہتا، ایلیاہ غائب ہو گیا۔ اور پھر؟

آپ یہ سُن سکتے ہیں کہ پھر کیا ہوا اگر آپ اگلا ڈرامہ بھی سُنیں۔


لوگ: بیان کرنے والی، ایلیاہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 28, 2024, at 09:12 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)